بنگلورو: عبوری بجٹ 2024 کو سب سے مایوس کن قرار دیتے ہوئے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیہ نے کہا کہ بجٹ میں ایسی چیزیں ہیں جن کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے، اور ملک کی اقتصادی صورتحال کو واضح طور پر ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ کرناٹک اسمبلی میں ریکارڈ 14 بجٹ پیش کرنے والے وزیراعلیٰ سدارامیہ نے کہاکہ یہ ایک عبوری بجٹ ہے۔یہ انتخابی بجٹ ہے۔ یہ سب سے مایوس کن بجٹ ہے۔اس بجٹ میں نئے پروجیکٹوں اور پروگراموں کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔ کرناٹک کو اگلے مالی سال 2024-25 میں کوئی نیا پروجیکٹ نہیں مل رہا ہے، " سدارامیا نے کہا۔
یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہاکہ نئے بجٹ کا حجم 47,65,768 کروڑ روپے ہے، جب کہ اس مالی سال (2023-24) کے بجٹ کا حجم 45,03,097 کروڑ روپے تھا۔ صرف 2,62,671 کروڑ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، اس لیے اس سال کے مقابلے اگلے سال کے بجٹ کے حجم میں 5.8 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔انہوں نے بجٹ کو غریب مخالف، کسان مخالف اور عوام مخالف قرار دیا.
سدارامیا نے دعویٰ کیا کہ اس بجٹ میں لوگوں کے حقیقی مسائل، خاص طور پر مہنگائی، بے روزگاری، کسانوں کو درپیش مسائل اور غریبوں کے مسائل پر توجہ نہیں دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بجٹ میں عوام کے سامنے مزید کچھ نہیں بتایا گیا اور ملک کی معاشی صورتحال واضح طور پر سامنے نہیں آئی۔