اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک میں 2023-24 کے دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان - Karnataka Class 10th Result - KARNATAKA CLASS 10TH RESULT

Class 10th Result ریاست کرناٹک میں 2023-24 کے دسویں جماعت امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ان نتائج میں ضلع اڈپی نے 94 فیصد نشانات حاصل کرکے اول مقام جب کہ ضلع یادگیر سب سے آخری درجہ پر رہا۔

Karnataka Class 10th Result 2023-24 declared
کرناٹک میں 2023-24 کے دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان (ETV Bharat Urdu)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 9, 2024, 1:55 PM IST

گلبرگہ:کرناٹک اسٹیٹ میں 2023,2024 دسویں جماعت امتحانات کے نتائج کا اعلان ہوگیا ہے۔ جس کا مجموعی اوسط 73.40 فیصد رہا۔ ان نتیجوں میں اڈپی ضلع نے 94 فیصد حاصل کرکے اول مقام اور دکشن کنڑا نے 92.12 فیصد کامیابی کی شرح کے ساتھ دوم مقام حاصل کیا۔ شیموگہ 88.67 کے ساتھ تیسرے، کوڈاگو 88.67 چوتھے اور اتر کنڑا ضلع 86.54 فیصد کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہا۔ کامیابی کے مجموعی فیصد اعتبار سے 50.59 فیصد کے ساتھ یادگیر ضلع سب سے آخری درجے پر رہا۔ سرسی تعلیمی ضلع کے مجموعی نتائج 84.64 فیصد رہے۔

یہ بھی پڑھیں:

تلنگانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان - Telangana Intermediate Results

بورڈ کے صدر کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق امسال ایس ایس ایل سی کے امتحانات 25 مارچ سے 6 اپریل تک منعقد کیے گئے تھے جس میں 8.69 لاکھ طلبہ نے شرکت کی تھی۔ باگلکوٹ ضلع کی طالبہ انکیتا نے 625/625 یعنی صد فیصد مارکس حاصل کرتے ہوئے ریاستی سطح پر اول مقام حاصل کیا ہے۔ جب کہ ضلع اتر کنڑا سرسی کے درشن، چینمیا اور شری رام نے 624/625 مارکس کے ساتھ ریاستی سطح پر دوسرا رینک حاصل کیا ہے۔

امتحانات کے تفصیلی نتائج کو کرناٹکا اسکولس ایگزامینیشن اینڈ اسسمنٹ بورڈ کی ویب سائٹ https://karresults.nic.in پر ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔ کرناٹک میں دسویں جماعت کے طلبہ کے لیے سال میں تین مرتبہ امتحان دینے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔‌ اگر یہاں پر طالب علم سال میں پہلے مرحلہ کے امتحان میں کامیاب نہیں ہوسکا تو انھیں ایک سال میں دوسری، تیسری مرتبہ امتحان دینے کا موقع رہے گا۔ کرناٹک کی حکومت نے یہاں پر دسویں جماعت کے لیے طلبہ کے لیے تین چانس فراہم کیے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details