گیا: بی جے پی کے ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور سنیئر رہنماء مکیش سنگھ نے مسلم محلہ کو روہنگیا مسلمانوں کا محلہ قرار دینے کے ساتھ تشدد اور جرائم کا حامی بتایا ہے۔ جس کریم گنج محلہ کو بی جے پی رہنماء نے روہنگیا آبادی والا قرار دیا ہے وہ ملک کی آزادی کی لڑائی میں شریک رہا ہے۔ اب شہر گیا میں بی جے پی رہنماء کے بیان کی مخالفت شروع ہو گئی ہے۔ شہر گیا کے وارڈ 25 کریم گنج اور وارڈ 26 نیو کریم گنج کے باشندوں سمیت شہر گیا کے سبھی فرقے اور طبقے کے باشندوں نے بی جے پی رہنماء کے بیان کی سخت الفاظ میں مزمت کی ہے اور اس بیان کو افسوسناک قرار دیا ہے۔ کریم گنج کے باشندوں کی جانب سے مقدمہ بھی درج کرائے جانے کی تیاری ہے۔
یہاں کے باشندہ سید ثاقب احمد، جاوید بہاری، سی پی آئی رہنماء کامریڈ نہال احمد اور دھیرو شرما کا کہنا ہے کہ اس محلے کو روہنگیا آبادی والا محلہ بتانا اور فتویٰ دےکر قتل کرنے والا بتانا پورے معاشرے کے کردار کو مشکوک اور مجرمانہ قرار دینے کے متعارف ہے۔ بی جے پی رہنماء مکیش سنگھ کے بیان سے مجاہدین آزادی سمیت اس محلے کے وہ افسران جنہوں نے ملک کی خدمت کی، فوج میں رہ کر شہید ہوئے ان کی توہین ہے۔ نگر نگم کے کچھ وارڈ کونسلروں اور مقامی رکن اسمبلی و ریاستی وزیر کے درمیان کی لڑائی میں مسلمان اور محلہ پر الزام لگانا کہاں تک درست ہے؟ بی جے پی رہنماء مکیش سنگھ سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر کے خلاف جس نے بیان دیا کیا وہ مسلم تھے؟ کیا کریم گنج محلہ میں میٹنگ کر کوئی بیان دیا گیا ہے؟ اگر نہیں تو پھر فرقہ وارانہ رخ کیوں دیا گیا ؟ ایک محلے کی شبیہہ خراب کرنے کے ساتھ ان کی شہریت تک کو چیلنج کردیا گیا۔ پولیس اور انتظامیہ کو خود اس بیان پر کاروائی کرنی چاہئے تھی۔
- مجاہد آزادی کریم میاں کے نام پر ہے کریم گنج
شہر گیا میں واقع قدیم محلوں میں ایک محلہ'کریم گنج' بھی ہے۔ جاوید بہاری نے کہا کہ ملک کی آزادی کا پرچم بلند کرنے میں کریم گنج کے ہمارے اسلاف کا بھی بڑا حصہ ہے۔ 1857 کی جنگ آزادی کو گیا ضلع میں مسلمانوں کی جانب سے قیادت کرنے والے' محمد کریم میاں' کے نام سے کریم گنج آباد ہے۔ محمد کریم میاں مرحوم کی قبر کریم گنج مسجد احاطہ میں واقع ہے۔ گویا کہ ملک کی آزادی کی تاریخ کا گواہ کریم گنج محلہ ہے۔ یہاں کے مسلمانوں نے اپنی قربانی پیش کی ہے۔ اس محلہ کو تشدد کرنے والا بتایا جانا انتہائی افسوسناک ہے۔
- عوامی نمائندوں کی لڑائی فرقہ وارانہ بنانے کی کوشش
گیا شہری حلقہ سے بی جے پی کے رکن اسمبلی ڈاکٹر پریم کمار ہیں۔ یہاں گزشتہ 35 برسوں سے لگاتار رکن اسمبلی اور بہار حکومت میں محکمہ کو آپریٹیو اور محکمہ جنگلات کے وزیر ہیں، گزشتہ روز اُنہوں نے تاجروں کی ایک تنظیم کے پروگرام میں گیا میونسپل کارپوریشن کے عوامی نمائندوں پر بیان دیا تھا، پریم کمار نے کہا تھا کہ بد قسمتی سے نگر نگم میں غلط لوگ جیت گئے ہیں۔ میئر گنیش پاسوان کی صدارت میں اس بیان کولیکر نگر نگم دفتر میں کونسلروں کی ایک میٹنگ ہوئی تھی۔ اس میٹنگ میں ڈپٹی میئر چنتا دیوی نے بیان دیا تھا کہ جہاں ایم ایل اے ملے گا اسکو لہرا دیں گے۔ انکے اس بیان کی مخالفت میں بی جے پی کے رہنماؤں نے سرکٹ ہاوس میں پریس کانفرنس کیا تھا۔ جس میں وزیر اور کاؤنسلروں کی لڑائی کو فرقہ وارانہ رخ دینے کی کوشش کی گئی اور کریم گنج میں روہنگیا مسلمان ہونے کی بات کہی گئی۔
- سابق ڈپٹی میئر اور وزیر کے درمیان ہے پرانی سیاسی جنگ