مندامری: آئی ٹی آئی مکمل کرنے کے بعد نوکری نہ ملنے سے تنگ آکر ایک نوجوان نے خودکشی کرلی۔ اس کی موت کے چار سال بعد نوکری کا خط اس کے گھر بھیجا گیا۔ گھر والوں نے وہ خط واپس بھیج دیا۔ نوکریوں کی کمی اور بھرتی کے عمل میں ناقص نظام کی یہ ایک جیتی اور جاگتی مثال ہے۔
خط کا یہ واقعہ منچریالہ ضلع کے مندامری میں جمعہ کو پیش آیا۔ ایک نوجوان کی موت کے چار سال بعد اسے ملازمت کے آخری امتحان میں شرکت کے لیے کال لیٹر موصول ہوا۔ معلومات کے مطابق، 2018 میں، این پی ڈی سی ایل میں جونیئر لائن مین کے عہدوں کو پُر کرنے کے لیے جگہیں نکالی گئیں تھیں اور اس کے لئے امیدواروں نے تحریری امتحان میں شرکت بھی کی تھی مگر اس کا نتیجہ نہیں بتایا گیا تھا۔
اس عمل میں مندماری کے رہنے والے جیون کمار نے بھی حصہ لیا۔ مگر اس کے بعد بھرتی کا عمل رک گیا اور وہ جاب لیٹر کی آس لگائے بیٹھا رہا۔ مگر کال لیٹر نہیں آیا۔ جب اس نے نا امیدی کی حالت میں خودکشی کرلی تب جاکر اس کے گھر والوں کو لیٹر موصول ہوا۔