احمدآباد:ریاست گجرات کے احمدآباد میں ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز نے ورلڈ میمن آرگنائزیشن (ڈبلو ایم او) اور احمد آباد میمن جماعت ایسوسی ایشن (اے ایم جے اے) کے اشتراک سے 87 واں روزگار میلے کا انعقاد کیا۔اس میں مینجمنٹ، بینکنگ، فنانس، مارکیٹنگ اور بھرتی سے وابستہ 51 کمپنیوں نے حصہ لیا۔6000 سے زائد آسامیوں کے لیے 2000 مزید امیدواروں نے شرکت کی اور انٹرویوز دیئے جن میں سے 600 سے زائد امیدواروں کو منتخب کیا گیا اور ملازمت حاصل کرنے کے لیے خوش قسمت رہے۔
اس موقع پر ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے جنرل سیکرٹری شریف میمن نے کہا کہ اے ایم پی ، ڈبلیو ایم او یعنی ورلڈ وومن آرگنائزیشن نے کے ساتھ مل کر ہم نے روزگار میلے کا انعقاد کیا ہے۔روزگار میلے میں 52 کمپنیوں نے شرکت کی۔دو سے ڈھائی ہزار لوگ انٹرویو کے لیے آئے ۔ یہ قوم کی خدمت ہے۔ بچے جو نوکری کی تلاش میں ادھیر ادھیر بھٹکتے ہیں ان کے لئے ایک پلیٹ فارم تیار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔