مظفر نگر:کانوڑ یاترا کے دوران میرٹھ مظفر نگر سہارنپور اور ہری دوار میں کاوڑ یاتریوں کے ذریعے مار پیٹ اور توڑ پھوڑ کے واقعات کے بعد جمعیت علمائے ہند نے کاوڑ یاترا کے دوران امن و امان بنائے رکھنے کی اپیل کی۔ اسی کے ساتھ تنظیم نے اقلیتوں سے سبھی درخواست کی ہے کہ لوگ چند دنوں کے لئے بے وجہ گھر سے باہر نہیں نکلیں۔
جمعیت علما ہند کے ریاستی سیکرٹری قاری ذاکر حسین نے آج مظفر نگر میں واقع اپنے رہائش گاہ پر میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ دیکھیے کانوڑ یاترا میں بہت الرٹ رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ ایک بڑا مذہبی تہوار ہے۔ ہم ضلع انتظامیہ سے بھی یہی کہنا چاہتے ہیں کہ آپ نے جو انتظامات کیے ہوئے ہیں اسے مزید سخت کرنے کی ضرورت ہے۔