جسٹس سریش کمار کیت اور منوج جین کی ڈویژن بنچ دہلی فسادات کے الزام میں گرفتار خالد سیفی کی درخواست ضمانت پر سماعت کر رہا تھا اسی دوران عدالت نے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر امت پرساد سے اس تفتیش سے متعلق 4 مارچ تک اپنا اسٹینڈ واضح کرنے کے لیے کہا ہے. عدالت نے کہا کہ آپ ہمیں بتائیں کہ آیا مزید سپلیمنٹری چارج شیٹ داخل ہونے والی ہے یا نہیں؟ عدالت عالیہ نے دہلی پولیس سے یہ سوال کیا ہے کہ وہ یہ واضح کریں کہ آیا شمال مشرقی دہلی میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات کے سازشی کیس کی تحقیقات مکمل ہو گئی ہے یا ابھی تحقیقات جاری ہے، اور اس کیس میں کیا مزید چارج شیٹ داخل کی جانی ہیں یا نہیں.
دراصل جسٹس سریش کمار کیت اور منوج جین کی ڈویژن بنچ دہلی فسادات کے الزام میں گرفتار خالد سیفی کی درخواست ضمانت پر سماعت کر رہا تھا اسی دوران عدالت نے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر امت پرساد سے اس تفتیش سے متعلق 4 مارچ تک اپنا اسٹینڈ واضح کرنے کے لیے کہا ہے. عدالت نے کہا کہ آپ ہمیں بتائیں کہ آیا مزید سپلیمنٹری چارج شیٹ داخل ہونے والی ہے یا نہیں؟ اب تک اس معاملے میں پانچ چارج شیٹ داخل کی جاچکی ہیں جن میں چار سپلیمنٹری چارج شیٹ ہیں اگر مزید چارج شیٹ داخل کی جاتی ہیں تو سپلیمنٹری چارج شیٹ کی تعداد میں اضافہ ہوگا. خالد سیفی کی جانب سے سینئر وکیل ربیکا جان اور دہلی پولیس کی طرف سے اسپیشل پبلک پروسیکوٹر امت پرساد عدالت میں پیش ہوئے تھے. بینچ کے سامنے خالد سیفی کی درخواست ضمانت میں وکلا نے اپنے دلائل مکمل کیے جس کے بعد عدالت نے وضاحت کے لیے کیس کی آیندہ سماعت 4 مارچ تک کے لیے ملتوی کی ہے.
کیا دہلی فسادات کی بڑی سازش معاملہ کی تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں؟ ہائی کورٹ کا پولیس سے سوال - ہائی کورٹ کا پولیس سے سوال
Is probe in Delhi riots larger conspiracy case complete عدالت عالیہ نے دہلی پولیس سے یہ سوال کیا ہے کہ وہ یہ واضح کریں کہ آیا شمال مشرقی دہلی میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات کے سازشی کیس کی تحقیقات مکمل ہو گئی ہے یا ابھی تحقیقات جاری ہیں۔
Etv Bharat
Published : Mar 1, 2024, 9:29 PM IST
قابل ذکر ہے کہ ٹرائل کورٹ کے سامنے کچھ ملزمین نے اس مقدمے میں فرد جرم عائد کیے جانے پر دلائل شروع کرنے کی اس بنیاد پر مخالفت کی ہے کہ کیس کی تفتیش ابھی تک مکمل نہیں ہو پائی ہے اور اس بارے میں یہ بات بھی واضح نہیں ہے کہ یہ کب تک مکمل ہوگی. ایسے میں اگر تفتیش مکمل کیے بغیر کیس پر بحث شروع کر دیتے ہیں تو بعد میں نئے بیانات اور شواہد کو ریکارڈ پر لاتے ہوئے چارج شیٹ دائر کی جا سکتی ہے جس سے ان کا دفاع کمزور ہو سکتا ہے۔