احمدآباد (گجرات):ہر سال، تین جولائی کو بین الاقوامی پلاسٹک بیگ فری ڈے منایا جاتا ہے ایسے میں احمد اباد کے فاروق اعظم اسکول میں پینٹنگ کے ذریعے طلباء کو بتایا گیا کہ پلاسٹک بیگ سے کس طریقے سے ہمارے ماحولیات کو نقصانات پہنچ رہے ہیں اور ان میں پلاسٹک بیگ نہ استعمال کرنے کے لیے بیداری پیدا کی گئی۔ اس تعلق سے فاروق اعظم اسکول کی پرنسپل سید شیبہ حسین نے کہا کہ آج پلاسٹک فری ڈے منایا جا رہا ہے اس موقع پر ہم نے بچوں میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی ہے اور ان کو بتایا ہے کہ اسکول میں جو بچے پلاسٹک پاؤچ یا پلاسٹک کی باٹلز لاتے ہیں یا پھر لنچ باکس لے کر آتے ہیں وہ ان کے لئے مضر ہے۔ اس پلاسٹک سے تقریباً 50 قسم کے کینسر ہوتے ہیں۔ جن کے اندر یہ جانکاری پائی جاتی ہے وہ لوگ کبھی بھی پلاسٹک بیگ کا استعمال نہیں کرتے ہیں۔
پرنسپل صاحبہ نے مذید کہا کہ ہم نے بچون کو بتایا کہ آپ لوگ یہ پلاسٹک استعمال نہ کریں کیونکہ یہ بہت نقصان دہ ہوتی ہے۔ مغربی ممالک میں لوگ باشعور ہیں اور وہ پلاسٹک بیگ استعمال نہیں کرتے ہیں مگر ہمارے ملک میں اس سلسلے میں ابھی بیداری کم ہے۔ والدین سے بھی ہم نے گزارش کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پلاسٹک کا سامان لے کر اسکول نہ بھیجیں اور نہ ہی پلاسٹک کی بوٹل، ٹفن یا پاؤچ کا استعمال کریں اس کے بجائے وہ بچوں کو اسٹیل کے لنچ باکس اور بوتل کا استعمال کریں۔ پلاسٹک سے ہمارے ماحول کو تو نقصان پہنچ ہی رہا ہے ساتھ ہی یہ ہمارے جسم کو بھی متاثر کر رہا ہے۔کیونکہ پلاسٹک کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو کینسر جیسی بیماری بھی ہو جاتی ہے۔