اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرادآباد میں شدید گرمی سے لوگوں کا برا حال - heat waves in Moradabad - HEAT WAVES IN MORADABAD

مرادآباد میں گرمی کا قہر جاری ہے، مئی کے مہینے میں ہی گرمی نے لوگوں کو کا حال بے حال کر دیا ہے۔ شدید گرمی کے مدنظر یہاں کے باشندے اب ضروری کام سے ہی باہر نکل رہے ہیں۔

مرادآباد میں شدید گرمی سے لوگوں کا برا حال
مرادآباد میں شدید گرمی سے لوگوں کا برا حال (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 28, 2024, 6:35 PM IST

مرادآباد: ریاست اتر پردیش میں گرمی کا قہر جاری ہے۔ مرادآباد سمیت مختلف اضلاع میں گرمی میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ مرادآباد میں درجہ حرارت 45 ڈگری پہنچ چکا ہے۔ لوگوں میں پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

مرادآباد میں شدید گرمی سے لوگوں کا برا حال (etv bharat)

لوگ اب صرف ضروری کام کی وجہ سے ہی باہر نکل رہے ہیں۔ مگر کچھ ایسے بھی ہیں جنہیں دو وقت کی روٹی کمانے کے لیے روزانہ محنت مزدوری کرنے کے لیے گھر سے باہر نکلنا پڑتا ہے۔ماہرین موسم کے مطابق درجہ حرارت ابھی اور بڑھ سکتا ہے اور آنے والے ایام میں شہریوں کو اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

لوگوں کو راحت پہنچانے کی غرض سے شہر میں جگہ جگہ پانی اور شربت کی سبیل لگائی جا رہی ہے تاکہ لوگوں کو کچھ حد تک راحت پہنچ سکے۔رکشہ والوں کے مطابق گرمی کی وجہ سے لوگ گھروں سے باہر نہیں نکل رہے ہیں۔اس کی وجہ سے ان کی آمدنی کم ہوگئی ہے۔رکشے کا کرایہ نکالنا بھی مشکل ہو رہا ہے۔

ایک خاتون کے مطابق وہ اپنے بچوں کے لیے اسکول کی کتابیں خریدنے کے لیے نکلی ہیں۔وہ جلد سے جلد کام ختم کرکے گھر واپس لوٹنا چاہتی ہیں۔گرمی سے ان اور ان کے بچے کا برا حال ہے۔ درجہ حرارت 40 ڈگری سے بھی اوپر ہے جس کی وجہ سے بہت پریشانیاں ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:لکھنومیں شدید گرمی سے تین افراد ہلاک محکمہ کی جانب سے ہدایت جاری - Heatwave In Lucknow

مرادآباد کے شہری محمد شکیل بتاتے ہیں کہ چونکہ مرادآباد ایک صنعت شہر ہے اور لوگ مزدوری کرنے کے لیے فیکٹری میں جاتے ہیں جو شہر سے دور ہیں مگر گرمی کے اس موسم میں ان کو کافی پریشانیاں اٹھانی پڑ رہی ہیں مگر وہ اس کو قدرت کا فیصلہ بتاتے ہیں انہیں امید ہے کہ بارش ہونے پر گرمی میں کمی آئے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details