اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگلہ دیش میں پرتشدد مظاہرہ، طلبا کے ہندوستان واپس آنے کا سلسلہ جاری - Student Protest in Bangladesh - STUDENT PROTEST IN BANGLADESH

بنگلہ دیش میں ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم کے خلاف جاری پرتشدد مظاہرے کے درمیان میڈیکل کالجوں میں زیر تعلیم ہندوستان اور نیپال کے طلبا کے اپنے اپنے وطن لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے۔

بنگلہ دیش میں پرتشدد مظاہرہ،طلبا کے ہندوستان واپس لوٹنے کا سلسلہ جاری
بنگلہ دیش میں پرتشدد مظاہرہ،طلبا کے ہندوستان واپس لوٹنے کا سلسلہ جاری (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 20, 2024, 9:27 PM IST

کولکاتا:بنگلہ دیش میں آزادی کی جنگ میں حصہ لینے والے لوگوں کے خاندانوں کے لیے مختص کوٹہ کو لے کر طلبا کا احتجاج شدید تر ہوتا جا رہا ہے۔ حکومت کی تمام تر کوششوں کے باوجود میں احتجاج کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔

بنگلہ دیش کی مختلف یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم ہندوستان، پاکستان،نیپال کے طلباو طالبات کے اپنے اپنے وطن واپس لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ہند-بنگلہ دیش سرحد پر واقع پھولباری سے ملحقہ رنگ پور اور پنچ گڑھ اضلاع میں حالات کشیدہ ہیں۔ ہندوستان، نیپال اور بھوٹان کے باشندوں نے ہفتہ کی صبح سے مغربی بنگال واپس جانا شروع کردیا۔بنگلہ دیش سے مغربی بنگال لوٹنے والے لوگوں میں دہشت پائی جارہی ہے۔

ہندوستان-بنگلہ دیش سرحد کے پھولباری بارڈر سے طلباء اور عام لوگوں نے صبح سے ہی واپسی شروع کردی ہے۔ کرفیو کی وجہ سے عوام کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہیں خدشہ ہے کہ مستقبل میں حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔ لیکن اب وہ چاہتے ہیں کہ بنگلہ دیش میں جلد از جلد امن لوٹ آئے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش میں طلباء کا پرتشدد مظاہرہ، کولکاتا ڈھاکہ میتری ایکسپریس منسوخ

دریں اثنا، کوچ بہار کے پولیس سپرنٹنڈنٹ دتیمان بھٹاچاریہ نے کہا کہ گزشتہ دو دنوں میں کل 46 میڈیکل طلباء بنگلہ دیش سے ملک میں داخل ہوئے ہیں۔ اس کے بعد وہ اپنے اپنے گھروں کو واپس جائیں گے۔ نیپال، میانمار اور مالدیپ کے باشندے بھی مغربی بنگال پہنچے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details