نئی دہلی / نوئیڈا: گوتم بدھ نگر ضلع انتظامیہ نے پیر کو کنور یاترا کی وجہ سے 31 جولائی سے 2 اگست تک تمام اسکولوں اور کالجس کو بند رکھنے کا اعلان کیا۔ کانوڑ یاترا کے چلتے ایسا فیصلہ لیا گیا ہے اور اس پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایات دی گئیں ہیں۔ غازی آباد ضلع انتظامیہ کی جانب سے بھی اسی طرح کا اعلان کیا گیا تھا جس کے کچھ گھنٹوں کے بعد گوتم بدھ نگر انتظامیہ نے بھی یہ فیصلہ کیا ہے۔ البتہ کلاسیں عام طور پر ورچوئل موڈ کے ذریعے چلیں گی۔ کلاسز صرف 2 اگست کو بند رہیں گی۔
اطلاعات کے مطابق ہریدوار اور دیگر گھاٹوں سے تقریباً 1.25 کروڑ کانوڑی گنگا کا پانی لے کر اپنی منزلوں کی طرف روانہ ہوئے ہیں۔ دہرادون ۔ دہلی ہائی وے کانوڑ یاترا کی وجہ سے ابھی فی الحال بند رہے گا۔ 22 جولائی سے شروع ہونے والی کنور یاترا 6 اگست تک جاری رہے گی۔ اس دوران NH-58 دہرادون-دہلی ہائی وے کو بھی 2 اگست تک مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ 2 اگست کے بعد ہی یہ ہائی وے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔