گیا:بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے نصاب کا تجزیہ اور نئی تعلیمی پالیسی کے تحت نیا نصاب مرتب کرنے کے لیے پانچ رکنی کمیٹی کی تشکیل کی گئی ہے۔ بی پی ایس سی کے سابق ممبر امتیاز احمد کریمی کو مدرسہ بورڈ کی اس ماہرین پر مشتمل کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا ہے۔ نصاب سے متعلق ماہرین کمیٹی اپنی رپورٹ اگلے ایک مہینے میں ریاست کی حکومت کو سونپے گی۔ ایڈیشنل سیکرٹری محکمۂ تعلیم سنجے کمار کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ کمیٹی مدارس کے موجودہ نصاب کا تجزیہ کرے گی اور نئی تعلیمی پالیسی کے مطابق مدارس کے نصاب میں عصری تقاضے کے تحت سائنس اور جدید مضامین کو شامل کرنے کی سفارش کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: