اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھاگلپور میں بھارت بند کا ملا جلا اثر - Bharat Band - BHARAT BAND

ملک بھر میں آج مختلف تنظیموں کی جانب سے ریزرویشن سے متعلق سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلہ کے خلاف بھارت بند کا اعلان کیا گیا تھا جس کے تحت کئی اہم شہروں میں بند منایا گیا جبکہ کئی مقامات پر احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے۔

بھارت بند کا بھاگلپور میں رہا ملا جلا اثر
بھارت بند کا بھاگلپور میں رہا ملا جلا اثر (Etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 21, 2024, 7:37 PM IST

بھاگلپور: پورے ملک کی طرح ریاست بہار کے بھاگلپور شہر میں بھی بھارت بند کا اثر دیکھا گیا۔ مین شہر کے اہم بازار بند رہے۔ اس بند کے دوران بند کی حمایت کر رہی تنظیموں کے کارکنان نے اسٹیشن چوک پر سبھی راستوں کو جام کر دیا جس سے وہاں سے گزرنے والے عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ریزرویشن سے متعلق سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلہ سے ناراض ان مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ مودی حکومت دلتوں اور پچھڑے طبقے کو ملے ریزرویشن کو ختم کرنا چاہتی ہے۔

بھاگلپور میں بھارت بند کا ملا جلا اثر (Etv bharat)

مظاہرہ کر رہے ان لوگوں نے ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کے لیے ریزرویشن سے متعلق پارلیمنٹ سے ایک نیا قانون منظور کرنے کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ اس کو آئین کے نویں شیڈول میں شامل کیا جائے تاکہ اس کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہ کی جا سکے۔ ان لوگوں نے کالیجئم سسٹم پر بھی سوال اٹھائے اور کہا کہ عدالت میں بھی منو وادی طاقتوں کا قبضہ ہے۔ اس بند کے دوران زیادہ تر نجی و سرکاری اسکول و کالجز بند رہے اور سڑکوں پر بھی آنے جانے والوں کی تعداد بھی کافی کم نظر آئی۔

آپ کو بتا دیں کہ ریزرویشن سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اس بند کے دوران بہوجن اسٹوڈنٹس یونین (بہار)، مول نواسی سنگھ، بھیم آرمی، آل انڈیا دوسدھ اتھان پریشد، آل انڈیا دھوبی مہاسنگھ جیسی تنظیموں کے کارکنوں نے شہر میں احتجاج و مظاہرے کیے۔ بہار میں کئی مقامات بھارت بند کے دوران لاٹھی چارج کے واقعات بھی پیش آئے۔ دار الحکومت پٹنہ میں لاٹھی چارج کے دوران ایس ڈی ایم پر بھی لاٹھی چلانے کا واقعہ پیش آیا جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details