اردو

urdu

ETV Bharat / state

اگر پران پرتیسٹھا سے پتھر زندہ ہو جاتا ہے تو مردہ کیوں نہیں چل سکتا؟ سوامی پرساد موریہ - غازی پور اترپردیش کی خبر

Swami Prasad Maurya on Pran Pratistha: ایودھیا میں 22 جنوری کو ہونے والے 'رام للا' مورتی کی پران پرتیسٹھا پر ایس پی لیڈر سوامی پرساد موریہ کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔ غازی پور میں منعقد ایک پروگرام میں ایس پی لیڈر نے بی جے پی اور پران پرتیسٹھا تقریب پر شدید تنیقد کی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 24, 2024, 9:15 AM IST

Updated : Jan 24, 2024, 10:38 AM IST

سوامی پرساد موریہ

غازی پور: سماج وادی پارٹی کے لیڈر سوامی پرساد موریہ منگل کو ضلع غازی پور پہنچے۔ انہوں نے پارٹی کی طرف سے منعقدہ کرپوری ٹھاکر کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کی۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے ایک بار پھر ہندو رسوم و رواج کے 'غیر منطقی' ہونے کا سوال اٹھایا۔ انہوں نے ایودھیا میں ہوئی رام مندر کی افتتاحی تقریب پر سوال کرتے ہوئے کہا کہ اگر پران پرتیسٹھا کرنے سے پتھر زندہ ہو جاتا ہے تو ایک مردہ انسان کیوں نہیں چل سکتا؟ جو پہلے سے بھگوان ہیں، ان میں پران پرتیسٹھا کرنے والے ہم لوگ کون ہوتے ہیں؟

ایس پی لیڈر سوامی پرساد موریہ نے ایودھیا کے رام مندر میں 'رام للا' کی پران پرتیسٹھا تقریب پر سوال اٹھائے۔ انہوں نے اسے بی جے پی کا پروگرام قرار دیا۔ انہوں نے اسٹیج سے بتایا کہ ایک ٹی وی ڈیبیٹ میں ایک سادھو کہہ رہے تھے کہ بھارت ایسا واحد ملک ہے جہاں پتھر میں پران پرتیسٹھا ہوتی ہے۔ اس پر وہاں موجود ایس پی کے ترجمان نے سوال کیا کہ اپنے خاندان میں مرنے والے افراد کی پران پرتیسٹھا کر دی جائے تو کیا وہ ہمیشہ زندہ رہیں گے؟ اگر پران پرتیسٹھا کرنے سے پتھر زندہ ہو جاتا ہے تو مردہ کیوں نہیں چل سکتا؟ یہ سب ڈھونگ ہے اور منافقت ہے۔

'پران پرتیسٹھا بی جے پی کا نجی پروگرام'

میڈیا سے بات چیت کے دوران درشن کے لیے ایودھیا جانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اب تو کوئی بھی کسی بھی وقت جا سکتا ہے۔ یہ بی جے پی کا ذاتی پروگرام تھا، اسی لیے تمام سیاسی پارٹیوں نے اس سے دوری بنا رکھی تھی۔ پتھر میں پران پرتیسٹھا والے بیان پر انہوں نے صفائی دیتے ہوئے کہا کہ جو بھگوان کے روپ میں قائم ہے، جو ہر کسی کی بھلا اور سب کو کامیاب کرتا ہے تو اس کے اندر ہم کون ہوتے ہیں پران پرتیسٹھا کرنے والے؟ اگر یہ مذہبی تقریب ہوتی تو چار شنکراچاریوں میں سے کوئی ایک موجود ہوتا۔ تقریب میں بی جے پی، وی ایچ پی اور آر ایس ایس کے علاوہ دیگر سیاسی پارٹیوں کے لوگ بھی وہاں موجود ہوتے۔

مزید پڑھیں: وہ اپوزیشن رہنما جو رام مندر کے افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کررہے ہیں

بابر سے مودی تک: بابری مسجد سے رام مندر تک کی ٹائم لائن

'بھگوان کی پران پرتیسٹھا کا کوئی جواز نہیں'

ایس پی لیڈر موریہ نے کہا کہ یہ پروگرام صرف مودی کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔ یہ تقریب 'بھگوان رام للا' کے لیے نہیں تھی۔ رام کی وہاں ہزاروں سال سے پوجا کی جاتی رہی ہے، تو پران پرتیسٹھا کرنے کا کیا جواز ہے؟ مورتی اور مندر کی خوبصورتی کے سوال پر سوامی پرساد نے کہا کہ مندر ابھی تک نامکمل ہے اور اس پر شنکراچاریوں کی طرف سے مخالفت بھی ہوئی تھی۔ انڈیا اتحاد میں مایاوتی سے متعلق سوال انہوں نے کہا کہ ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے پہلے بھی ان کا احترام کیا اور آج بھی کرتے ہیں۔

Last Updated : Jan 24, 2024, 10:38 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details