اردو

urdu

ETV Bharat / state

خادم الحجاج اگر عازمین کی شکایت کا ازالہ نہیں کریں گے تو آئندہ ان پر پابندی عائد ہوجائے گی - UP KHADIM UL HUJJAJ ISSUE - UP KHADIM UL HUJJAJ ISSUE

UP Haj Committee Secretary SP Tiwari: یو پی حج کمیٹی کے سیکرٹری ایس پی تیواری نے کہا ہے کہ خادم الحجاج اگر عازمین کی شکایت کا ازالہ نہیں کریں گے تو مستقبل میں ان پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

If Khadim ul Hajj will not resolve the complaints of the pilgrims the ban will be imposed in the future
If Khadim ul Hajj will not resolve the complaints of the pilgrims the ban will be imposed in the future (ETV Bharat Urdu)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 4, 2024, 1:10 PM IST

خادم الحجاج اگر عازمین کی شکایت کا ازالہ نہیں کریں گے تو آئندہ پابندی عائد ہوجائے گی (ETV Bharat Urdu)

لکھنؤ:آئندہ 9 مئی کو عازمین حج کی اتر پردیش کے چودھری چرن ایئرپورٹ سے پہلی پرواز ہوگی مجموعی طور پر اتر پردیش سے تقریباً 18 ہزار عازمین حج سفر حج پر روانہ ہو رہے ہیں۔ جن کے لیے 90 خادم الحجاج کو یو پی حکومت عازمین کی سہولیات کے لیے بھیج رہی ہے۔ رواں برس حج کمیٹی آف انڈیا نے حج سیوا ایپلیکیشن کا اجرا کیا۔ جس کے ذریعہ اب خادم الحجاج بھی اپنے گروپ کے حاجیوں سے ہمیشہ رابطے میں رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:

اترپردیش کے 61 خادم الحجاج کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے کیا گیا

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے یو پی حج کمیٹی کے سیکرٹری ایس پی تیواری نے بتایا کہ ہر برس خادم الحجاج عازمین حج کے سہولیات کے لیے یو پی حکومت کی جانب سے مکہ اور مدینہ روانہ ہوتے تھے لیکن عازمین عازمین کی پریشانیاں دور نہیں ہوتی تھیں۔ رواں برس حج سیوا ایپلیکیشن کے ذریعہ خادم الحجاج کی نگرانی کی جائے گی اور اگر عازمین حج کے شکایتوں کو خادم الحجاج دور نہیں کرتے ہیں تو آئندہ سفر پر پابندی بھی عائد ہو سکتی ہے۔ ایس پی تیواری نے بتایا کہ حج سیوا ایپلیکیشن کے ذریعہ تمام عازمین خادم الحجاج سے رابطے میں رہیں گے جو بھی پریشانیاں آئیں گی اس کو اسی ایپلیکیشن پہ شکایت درج کرنی ہوگی اور خادم الحجاج فوری طور پر اس کا حل نکالیں گے۔

اگر کوئی خادم الحجاج عازمین کی شکایت پر توجہ نہیں دیتا ہے یا اس کا حل نہیں نکالتا ہے تو اس کی نگرانی ہوتی رہے گی اور آئندہ سفر پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ اس سے قبل سعودی عرب میں عازمین کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ اسی کے پیش نظر اس برس خادم الحجاج کو عازمین سے ہمیشہ رابطے میں رکھنے کے لیے حج سیوا ایپلیکیشن کا اجرا کیا گیا ہے اور اس سے نہ صرف خادم الحجاج کی نگرانی ہوگی بلکہ عازمین کی شکایتیں بھی منظر عام پر آ سکیں گی۔
انہوں نے کہا کہ اتر پردیش سے ایک خاتون خاتون الحجاج کو بھیجا جا رہا ہے جبکہ نواسی مرد خادم الحجاج کو بھیجا جا رہا ہے بنا محرم سفر حج پر جانے والوں کی تعداد تقریبا 120 کے قریب ہے جن میں سے تقریبا 70 خواتین لکھنؤ سے پرواز کریں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details