حیدرآباد : پولیس نے بدھ کو بتایا کہ تلنگانہ کے رنگاریڈی ضلع کے میرپیٹ میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو قتل کیا، اس کے جسم کے اعضا کو کاٹ کر اسے کوکر میں پکایا۔ پولیس نے بتایا کہ "18 جنوری کو، ملزم گرو مورتی نے میرپیٹ پولیس میں شکایت درج کرائی کہ اس کی بیوی وینکٹا مادھوی لاپتہ ہو گئی ہے۔ اس سلسلے میں ایک کیس درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کی"۔
پولیس نے مزید بتایا کہ "ہمیں معلوم ہوا کہ گرو مورتی اور بیوی وینکٹا مادھوی کے درمیان گذشتہ کچھ دنوں سے جھگڑا چل رہا تھا۔ اس لیے ہم نے گرومورتی کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی۔ پھر گرومورتی نے جرم کا اعتراف کرلیا۔ اس نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنی بیوی کا قتل کیا۔ اس نے یہ بھی اعتراف کیا کہ اس نے لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کئے اور انہیں کوکر میں پکایا اور پھر تالاب میں پھینک دیا،"