حیدرآباد: نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے اتوار کو آئی ایس آئی ایس کے مشتبہ دہشت گرد رضوان علی کی گرفتاری کے سلسلے میں حیدرآباد کمشنریٹ حدود کے تحت سیدآباد کے شنکیشور بازار میں واقع ایک اپارٹمنٹ میں تلاشی لی۔ ایجنسی کے اہلکاروں نے رضوان کے ساتھ اس اپارٹمنٹ کی تلاشی لی جہاں اس نے اپنی گرفتاری سے چار ماہ قبل پناہ لی تھی۔ وہ اس سال 9 اگست کو نئی دہلی میں پکڑا گیا تھا۔ رضوان کے خلاف دہلی اور پونے میں مقدمات درج ہیں۔
فرحت اللہ غوری کون ہے، اس کا رضوان سے کیا تعلق؟
رضان عبدالحاجی علی عرف رضوان اصل میں دریا گنج دہلی کا رہنے والا ہے۔ این آئی اے کو شبہ ہے کہ پاکستان میں چھپے فرحت اللہ غوری نے رضوان کو شہر میں بسنے میں مدد کی تھی۔ غوری نے مبینہ طور پر 2022 میں دسہرہ کے دوران حیدرآباد میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کو انجام دینے کا منصوبہ بنایا تھا، لیکن پولیس نے اس کے مذموم منصوبوں کو ناکام بنا دیا۔ جس کے بعد تین مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے دستی بم قبضے میں لے لیے گئے۔