اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا کے مامورا گاؤں میں سلینڈر پھٹنے سے چار زخمی - اتر پردیش

Cylinder Exploded نوئیڈا کے مامورا گاؤں میں ایک گھر میں 5 کلو کے ایل پی جی سلنڈر کے پھٹنے سے زبردست آگ لگ گئی۔ اس آگ میں خاندان کے چار لوگ جھلس گئے۔ فائر سروس یونٹ کی ایک گاڑی موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا اور متاثرین اور زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

نوئیڈا کے مامورا گاؤں میں سلینڈر پھٹنے سے چار زخمی
نوئیڈا کے مامورا گاؤں میں سلینڈر پھٹنے سے چار زخمی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 1, 2024, 7:15 PM IST

نوئیڈا کے مامورا گاؤں میں سلینڈر پھٹنے سے چار زخمی

نوئیڈا:ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا کے مامورا گاؤں میں ایک گھر میں 5 کلو کے ایل پی جی سلنڈر کے پھٹنے سے زبردست آگ لگ گئی۔واقعے کے سبب علاقے میں سنسنی پھل گئی۔آتشزدگی میں چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

اتر سنگھ اپنے خاندان کے ساتھ تھانہ فیز 3 علاقے کے گاؤں مامورا میں گلی نمبر 3 میں رہتا ہے۔ صبح تقریباً 6:30 بجے کھانا پکانے کے دوران 5 کلو کا ایل پی جی سلنڈر پھٹ گیا۔ اس کی وجہ سے گھر میں آگ لگ گئی۔ اس آگ میں اتر سنگھ، اس کی 32 سالہ بیوی متھلیش، 15 سالہ بیٹا کرشنا اور 10 سالہ بیٹی گوری جل گئے۔

یہ بھی پڑھیں:اے ایم یو پراکٹر آفس کی پارکنگ میں آتشزدگی

اس دوران پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی گئی۔ اطلاع ملنے پر فائر سروس یونٹ اور فیز 3 پولیس نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ چاروں جلے ہوئے افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ آگ لگنے سے گھر میں رکھا سامان جل گیا۔ کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details