نئی دہلی: دہلی فسادات کیس کے ملزم شاہ رخ پٹھان کی درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ نے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے۔ جسٹس جیوتی سنگھ کی بنچ نے پولیس کو 16 اپریل تک جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ کیس کی اگلی سماعت 16 اپریل کو ہوگی۔ شاہ رخ پٹھان کی ایڈووکیٹ خالد اختر نے پیروی کی۔ اس سے قبل ککڑڈوما کورٹ نے شاہ رخ پٹھان کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔
دہلی فسادات: شاہ رخ پٹھان کی درخواست ضمانت پر ہائی کورٹ کی پولیس کو نوٹس - شاہ رخ پٹھان کی درخواست ضمانت
Delhi Violence Case دہلی فسادات کیس میں شاہ رخ پٹھان کی ضمانت کی درخواست پر دہلی ہائی کورٹ نے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا۔ اس معاملہ کی آئندہ سماعت 16 اپریل کو ہوگی۔
Published : Feb 29, 2024, 3:10 PM IST
سماعت کے دوران شاہ رخ پٹھان کے وکیل خالد اختر نے کہا کہ شاہ رخ پٹھان کے مقدمے کی سماعت میں کافی وقت لگ رہا ہے اور وہ گزشتہ تین سال اور نو ماہ سے زیر حراست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کیس میں اب تک استغاثہ کے صرف دو گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ایک چارج شیٹ اور تین سپلیمنٹری چارج شیٹ داخل کی گئی ہیں۔ استغاثہ کی جانب سے 90 گواہان موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں زیادہ سے زیادہ سزا دس سال ہے۔
واضح رہے کہ 24 دسمبر 2021 کو عدالت نے ملزمان کے خلاف الزامات طے کیے تھے۔ عدالت نے قتل کی کوشش، فساد بھڑکانے اور غیر قانونی بھیڑ کا حصہ بننے کی دفعات کے تحت الزامات طے کیے تھے۔ شاہ رخ کو 3 مارچ 2020 کو شاملی، اتر پردیش سے گرفتار کیا گیا تھا۔ دہلی پولیس نے ان کے گھر سے ریوالور اور تین کارتوس بھی برآمد کیے تھے۔ دہلی تشدد کے دوران شاہ رخ کی ہیڈ کانسٹیبل دیپک دہیا کی طرف ریوالور کا شارہ کرنے کی تصویر وائرل ہوگئی تھی۔ فروری 2020 میں ہوئے دہلی فسادات میں کم از کم 53 افراد ہلاک اور تقریباً دو سو زخمی ہوئے تھے۔