اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہیمنت سورین کو ایک دن کے لیے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا، ای ڈی کی تحویل پر کل ہوگی سماعت

Hemant Soren appeared in ED Court جھارکھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ ہیمنت سورین کو ای ڈی کی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ ای ڈی کی جانب سے ہیمنت سورین کے ریمانڈ مانگی جارہی ہے

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 1, 2024, 2:59 PM IST

Updated : Feb 1, 2024, 5:11 PM IST

رانچی: جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو منی لانڈرنگ کے الزام میں بدھ کی رات دیر گئے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے گرفتار کیا تھا جبکہ آج ای ڈی نے عدالت سے سورین کی 10 دن کی حراست کی درخواست کی تھی۔ عدالت نے سماعت کو ایک دن کےلئے ملتوی کرتے ہوئے ہیمنت سورین کو ایک دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ آج دوپہر ہیمنت سورین کو ای ڈی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ ای ڈی نے عدالت سے ہیمنت سورین کی 10 دن کی ریمانڈ مانگی ہے۔ اس حوالے سے عدالت میں سماعت جاری ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ گذشتہ روز 31 جنوری کو ہیمنت سورین سے دن بھر پوچھ گچھ کی گئی اور رات کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے انہیں اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔ ایسا مانا جارہا تھا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے ہیمنت سورین کو رات میں ہی عدالت میں پیش کیا جائے گا لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔ ہیمنت سورین کو جمعرات کی دوپہر عدالت میں پیش کیا گیا اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے عدالت سے ہیمنت سورین کا ریمانڈ طلب کیا ہے۔

وہیں ہیمنت سورین نے کاروائی کی مخالفت کی تھی اور کہا تھا کہ انہیں غلط طریقے سے گرفتار کیا گیا ہے لیکن انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کورٹ نے اپنی کاروائی کو جاری رکھا۔ واضح رہے کہ ابھی تک انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے ہیمنت سورین کو صرف حراست میں رکھنے کی بات کی جارہی تھی تاہم اب کہا جارہا ہے کہ ہیمنت سورین کو باقاعدہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔

جھارکھنڈ میں زمین گھپلے کے معاملے میں بدھ کو سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی گرفتاری کے بعد رانچی میں ای ڈی کے زونل دفتر کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ گرفتاری کے بعد سورین کو کل رات رانچی کے ہنو میں ای ڈی کے زونل دفتر میں رکھا گیا تھا۔ جمعرات کی صبح سی آر پی ایف کے اہلکار دو بسوں میں سوار ہو کر ای ڈی کے دفتر پہنچے۔ جھارکھنڈ پولس کے اہلکاروں نے بھی ای ڈی کے دفتر کے سامنے کیمپ لگایا ہے۔ ای ڈی آفس کے باہر واٹر کینن، وجرا گاڑی بھی تعینات کر دی گئی ہے۔

Last Updated : Feb 1, 2024, 5:11 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details