لکھنو: الہ آباد ہائی کورٹ میں میں سماج وادی پارٹی کے لیڈر اور سابق کابینہ وزیر محمداعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم کے جعلی پیدائش سرٹیفیکٹ معاملے میں آج اعظم خان، ان کی بیوی اور بیٹے عبداللہ اعظم کی عرضی پر سنوائی جاری رہے گی۔
جسٹس سنجے کمار سنگھ نے پیر کو یہ حکم ریاستی حکومت کی طرف سے اپنے دلائل مکمل نہ کرنے کے بعد دیا، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پی سی سریواستو اور ایڈیشنل گورنمنٹ ایڈوکیٹ جے کے اپادھیائے نے استغاثہ کی طرف سے پیش کیا۔ قابل ذکر ہے کہ دو پیدائشی سرٹیفکیٹس کے معاملے میں خصوصی عدالت ایم پی/ایم ایل اے رامپور نے سات سال کی سادہ قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ سزا کے اس حکم کے خلاف محمد اعظم خان، ان کے بیٹے عبداللہ اعظم اور اہلیہ تنزین فاطمہ کی جانب سے نظرثانی کی درخواست دائر کی گئی ہے۔