مسجد محمد بن عبداللہ کی اینٹ مکه مکرمہ پہنچی ممبئی:مسجد محمد بن عبداللہ کمیٹی کے صدر حاجی عرفات نے مسجد محمد بن عبداللہ کی جس پہلی اینٹ کو ممبئی سے ایودھیا دھنی پور گاؤں میں مسجد محمد بن عبداللہ کی بنیاد رکھنے کی بات کہیں تھی۔اب وہی اینٹ کے ہمراہ وہ سعودی عرب کے مکہ اور مدینہ پہنچے۔۔اس دوران اس اینٹ کو آب زم زم اور عطر سے غسل دیا گیا۔
سعودی عرب میں مقیم بھارتی تاجروں کی ایک بڑی تعداد اس دوران اُنکے ساتھ موجود تھی۔۔حاجی عرفات نے مکہ مکرمہ سے بھارت میں تعمیر کی جانے والی مسجد محمد بن عبداللہ کو لیکر دعائیں کی۔
آپ کو بتا دیں کہ حال ہی میں حاجی عرفات نے ممبئی میں صوفیوں اور علماء کی موجودگی میں دھنی پور گاؤں میں تعمیر کی جانے والی مسجد کا نام کا اعلان کرتے ہوئے محمد بن عبداللہ کا نام دیا۔مسجد کو جلد سے جلد تعمیر کرنے کئی بات کہیں۔اسی سلسلہ میں اُنہوں نے مسلم ممالک کے سربراہان اور بھارتی تاجروں سے بھی ملاقات کے ۔۔تاکہ مسجد کو جلد سے جلد مکمل کیا جسکے۔
یہ بھی پڑھیں:ہندو فریق کو گیانواپی میں پوجا کرنے کی منظوری دی گئی
غور طلب ہے کہ سپریم کورٹ سے دھنی پور ہیں گاؤں میں جگہ دینے کے باوجود مسجد کو لیکر کسی بھی طرح کی کوئی پہل نہیں گئی جس کے بعد زمین ویسے کے ویسے ہی خالی ہے۔اب چونکہ مسجد کے نام کے ساتھ ساتھ مسجد کہ ماڈل بھی پیش کیا جا چکا ہےتو ایسے میں دیکھنے والوں بات یہ ہوگی کی مسجد کا کام کب تک مکمل ہوگا۔