میرٹھ میں عازمین حج کے لئے تربیتی کیمپ کا انعقاد میرٹھ:رواں سال میرٹھ سے حج کمیٹی کے ذریعہ سفر حج پر جانے والے عازمین کی تعداد قریب 871 ہے۔ان تمام عازمین کے ویکسینیشن اور تربیت کے لئے میرٹھ میں مختلف مقامات پر ویکسینیشن اور تربیتی کیمپوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی ضمن میں آج میرٹھ کے فیض عام انٹر کالج میں حج تربیت اور ویکسینیشن کیمپ کا اہتمام کیا گیا ،اس میں آج پہلے دن کیمپ میں قریب عازمین کو پولیو کی خوراک پلائی گئی اور مننجائٹس کے ٹیکے لگائے گئے وہیں تربیتی کیمپ میں ارکان حج کے علاوہ سفر حج کے دوران کسی بھی مشکلات میں ان کی مدد کے لیے ایک ہیلپ لائن نمبر بھی دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لکھنؤ میں حج تربیتی کیمپ کا انعقاد، خانۂ کعبہ کے ماڈل کے ساتھ مناسک حج سکھایا گیا - Haj Training Camp in Lucknow
تاکہ دوران حج میں آنے والی پریشانی سے بچا جا سکے۔اس کے علاوہ عازمین کو ان کے سامان کے انشورنس اور حادثات سے بچنے کے لئے اہم جانکاری بھی فراہم کرائی جا رہی ہے تاکہ سفر حج کے دوران عازمین کو کسی قسم کی دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ویکسینیشن کا پروگرام میرٹھ کے فیض عام انٹر کالج کے علاوہ مدرسہ حسینہ لساڈی روڈ کے ساتھ مدرسہ نورالسلام شاہ پیر گیٹ میں رکھا گیا تاکہ سبھی عازمین حج کو ویکسینیشن کے ساتھ ٹیکے بھی لگائے جا سکیں۔