اردو

urdu

ETV Bharat / state

عازمین حج کے لئے سنیچر اور اتوار کو بھی گجرات حج کمیٹی کے دروازے کھلے رہیں گے - Gujarat

Gujarat Haj Committee گجرات اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین اقبال سید نے کہاکہ رواں سال سفر حج پر جانے والے عازمین حج کے لئے تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اسی وجہ سے چھٹی کے دن سنیچر اور اتوار کے روز بھی حج کمیٹی کے دفتر میں کام کاج جاری رہے گا۔

عازمین حج کے لئے سنیچر اور اتوار کو بھی  گجرات حج کمیٹی کے دروازے کھلے
عازمین حج کے لئے سنیچر اور اتوار کو بھی گجرات حج کمیٹی کے دروازے کھلے

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 8, 2024, 6:25 PM IST

عازمین حج کے لئے سنیچر اور اتوار کو بھی گجرات حج کمیٹی کے دروازے کھلے

احمدآباد:ملک کی دوسری ریاستوں کی گجرات میں بھی حج 2024 کو لے کر گہماگہمی جاری ہے۔ریاستی حج کمیٹی نے عازمین حج کو سہولیات فراہم کرنے کے مقصد سے چھٹی کے دن سینچر اور اتوار کو بھی دفتر میں کام کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں گجرات اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین اقبال سید نے بتایا کہ امسال ہماری طرف سے عازمین حج کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔اس کے لئے تمام متعلقہ افسران کو خصوصی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔تمام لوگ اس پر سختی سے عملدرآمد کرنا شروع کر دیا ہے۔ہمارا ایک ہی مقصد ہے گجرات سے حج کے سفر پر جانے والے عازمین حج کو کسی بھی طرح کی کوئی پریشانی نا ہو۔

یہ بھی پڑھیں:گجرات کی تاریخ میں پہلی بار اس سال سب سے زیادہ عازمین سفر حج پر جائیں گے

حج کمیٹی کے چئیرمین نے مزید کہاکہ اب تک 13 ہزار سے زائد پاسپورٹ اب تک جمع ہو چکے ہیں۔کچھ دنوں کے اندر گجرات کے تمام عازمین حج کے پاسپورٹ حج کمیٹی آف انڈیا کے گائیڈ لائن کے مطابق جمع کئے جائیں گے۔اس سے قبل ویکسینیشن مہم چلائی جائے گی۔اس کے علاوہ تمام ضروری کاموں کو نمٹانے کی کوشش کی جائے گی۔اس کے لئے مختلف علاقوں میں کیمپ کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details