بیدر:ریاست کرناٹک میں چند دنوں میں دسویں جماعت کے امتحانات شروع ہونے والے ہیں۔اس کو لے کر طلبا و طالبات تیاریوں میں مصروف ہیں۔ضلع بیدر میں آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن کے مقامی صدرعارف الدین نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے علاوہ دیگر تنظیموں کے ذمہ داران اور اساتذہ کو چاہیے کہ وہ طلبہ و طالبات کی رہنمائی کے لیے ورکشاپ کا انعقاد کریں۔
ہائی اسکول کے اساتذہ سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آل انڈیا ائیڈیل ٹیچرز اسوسی ایشن اس ضمن میں آپ کی مدد کا متمنی ہے دسویں جماعت میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کو رہنمائی اور ورکشاپ کے لیے آل انڈیا ائیڈیل ٹیچرز اسوسی ایشن بیدر سے ربط قائم کر سکتے ہیں۔