راجستھان:کوٹہ شہر کے ناتا تھانہ علاقے کے بوندی روڈ پر منگل کو بجلی کرنٹ لگنے سے دولہے کی موت واقع ہو گئی۔ غور طلب ہو کہ شادی کی رسمیں جاری تھیں کہ اچانک دولہے کو کرنٹ لگ گئی۔ دولہے کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ یہ حادثہ شادی کے پھیرے سے چند گھنٹے قبل پیش آیا۔
ناتا تھانے کے افسر نول کیشور شرما نے بتایا کہ مرنے والے کا نام سورج سکسینہ (30) ہے۔ وہ کوٹہ شہر کے کیشو پورہ علاقے کا رہائشی تھا۔ یہاں بوندی روڈ پر مینل ریذیڈینسی ریزورٹ میں اس کے شادی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ ہلدی مہندی کا پروگرام جاری تھا کہ اس دوران دولہے کو کرنٹ لگ گئی۔ حادثے کے بعد شادی کی خوشیاں غم میں تبدیل ہو گئی اور پورے احاطے میں کہرام مچ گیا۔ اطلاعات کے مطابق دولہا بنگلور میں برسرِروزگار تھا۔