بھاگلپور:ضلع مجسٹریٹ نے تمام گرین بوتھوں پر پودے دے کر ووٹروں کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ یہ تصور ماحولیاتی توازن کے لیے رکھا گیا ہے۔ ماحولیاتی توازن کے لیے سبزہ زار میں اضافہ ضروری ہے۔ بڑھتی ہوئی گلوبل وارمنگ کو روکنے کے لیے ہم سب کو زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ضرورت ہے۔ لیکن صبح کچھ ووٹروں کو چند پودے دیے گئے اس کے بعد کسی کو نہیں دیا گیا۔
اس پولنگ بوتھ ووٹ دینے آئے لوگوں کا کہنا تھا کہ یہاں پانی کا انتظام بھی ندارد تھا، صبح ایک مٹکا پانی رکھا گیا تھا جو جلد ہی ختم ہوگیا اور اس کو دوبارہ بھرنے کے لیے کوئی موجود نہیں تھا۔ یہاں ووٹ ڈالنے آئے لوگوں نے شکایت کی کہ گرمی کے اس موسم میں پانی کا انتظام ہونا چاہیے تھا، ساتھ ہی کچھ لوگوں نے مہنگائی اور بے روزگاری کو اس بار ایک اشو بتایا۔
شجرکاری کو فروغ دینے کے لیے بھاگلپور ضلع انتخابی افسر کی منفرد پہل - Lok Sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024
Green Booth Campaign in Bhagalpur: بھاگلپور لوک سبھا عام انتخابات 2024 کو آزادانہ، منصفانہ، پرامن اور خوف و ہراس سے پاک ماحول میں کرانے اور ووٹروں کی 100 فیصد شرکت کو یقینی بنانے کے لیے ضلع کے تین پولنگ مراکز کو ضلع الیکشن آفیسر نے گرین پولنگ مراکز بنایا۔
Published : Apr 27, 2024, 3:22 PM IST
یہ بھی پڑھیں:اترپردیش: دوسرے مرحلے میں ووٹنگ فیصد میں کمی
واضح رہے کہ بہار میں دوسرے مرحلے کے لیے پانچ پارلیمانی حلقوں کشن گنج، کٹیہار، پورنیہ، بھاگلپور اور بانکا سیٹوں پر ووٹنگ ڈالے گئے۔ بہار میں ہوئے اس دوسرے مرحلہ کی پولنگ جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے لیے ایک لٹمس ٹیسٹ ہے، جو نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کا ایک اہم حصہ ہے۔ پانچوں لوک سبھا حلقوں میں 50 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں سے 3 خواتین جبکہ 47 مرد امیدوار ہیں۔