اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی کے بدھا جینتی پارک میں لڑکی کا گینگ ریپ، دو ملزمین گرفتار - GIRL GANG RAPED IN DELHI - GIRL GANG RAPED IN DELHI

دہلی کے چانکیہ پوری کے بدھا جینتی پارک میں ایک لڑکی کو اس کے دوستوں نے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔

دہلی کے بدھا جینتی پارک میں لڑکی کا گینگ ریپ
دہلی کے بدھا جینتی پارک میں لڑکی کا گینگ ریپ (علامتی تصویر)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 22, 2024, 2:28 PM IST

نئی دہلی: دہلی میں خواتین کے خلاف مظالم اور جنسی استحصال کے واقعات میں کمی کے آثار نظر نہیں آ رہے ہیں۔ تازہ ترین معاملہ دارالحکومت دہلی کے چانکیہ پوری علاقے سے سامنے آیا ہے۔ یہاں بدھا جینتی پارک میں ایک لڑکی کے گینگ ریپ معاملہ سامنے آیا ہے۔ لڑکی کی شکایت پر پولیس نے معاملے میں دو ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔ جانکاری کے مطابق ملزمان متاثرہ لڑکی کے دوست ہیں۔ متاثرہ کے والد کی شکایت پر چانکیہ پوری تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ جانچ کے دوران چانکیہ پوری پولیس نے اس معاملے میں دونوں ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔

جانکاری کے مطابق، لڑکی این سی آر میں اپنے خاندان کے ساتھ رہتی ہے۔ لڑکی کے مطابق وہ منگل کو بدھا گارڈن پارک میں اپنے دوستوں کے ساتھ گھومنے پھرنے آئی تھی۔ وہ یہاں اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھی تھی۔ اسی دوران نوجوان کا ایک اور دوست بھی وہاں پہنچ گیا۔ پھر دونوں نے لڑکی کو ڈرا دھمکا کر اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی اور وہاں سے فرار ہوگئے۔

متاثرہ کسی طرح کرول باغ تھانے پہنچی اور پولیس کو پورے واقعہ کے بارے میں بتایا۔ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ بدھا گارڈن پارک میں اس کے دوستوں نے اس کی عصمت دری کی۔ اس اطلاع کے بعد کرول باغ پولیس لڑکی کو لے کر چانکیہ پوری تھانے پہنچی اور واقعہ کی اطلاع دی۔ چانکیہ پوری پولیس لڑکی کے ساتھ منگل کو بدھا گارڈن پہنچی اور جائے واردات کا جائزہ لیا۔ پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details