اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا: شیرگھاٹی کورٹ میں گولی باری کرنے والے دو بدمعاش گرفتار - ُiring in Sherghati Court - ُIRING IN SHERGHATI COURT

عدالت میں گولی چلانے والے گرفتار ہوگئے ہیں۔ ان میں ایک نابالغ لڑکا بھی شامل ہے۔ عدالت میں تاریخ پر حاضری کے لیے پہنچے انور علی خان قتل کے کلیدی ملزم فوٹو خان کو مارنے بدمعاش پہنچے تھے۔ حالانکہ پولیس کا دعوی ہے کہ گولی باری کے واقعہ کو انجام دلانے کے پیچھے قیدی فوٹو خان کے دوست کا ہاتھ ہے۔

گیا: شیرگھاٹی کورٹ میں گولی باری کرنے والے دو بدمعاش گرفتار
گیا: شیرگھاٹی کورٹ میں گولی باری کرنے والے دو بدمعاش گرفتار (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 27, 2024, 1:06 PM IST

گیا: شیر گھاٹی عدالت میں گولی باری کی واردات کو ایک نا بالغ سے انجام دلوایا گیاہے۔ جس بدمعاش فوٹو خان پر گولی چلی ہے، اسی کے ایک بدمعاش دوست نے ہی گولی چلوائی ہے۔ واردات کو انجام دینے والوں میں دو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان میں ایک نابالغ ہے جسے کسٹڑی میں ریمانڈ ہوم بھیجا گیا ہے۔ حالانکہ یہ نابالغ پیشہ ور مجرم ہے اور اسکے خلاف بکسر میں قتل کا مقدمہ بھی درج ہے۔ یہ نابالغ پیسے لیکر قتل کی واردات کو انجام دیتا ہے۔ جبکہ دوسرا بدمعاش شہباز خان جو واردات کے بعد بدمعاشوں کو لیکر فرار ہونے والاتھا اسکو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ شہباز خان بھی فوٹو خان کا قریبی ہے۔

گیا: شیرگھاٹی کورٹ میں گولی باری کرنے والے دو بدمعاش گرفتار (ETV Bharat)

کورٹ احاطے میں گولی باری کی واردات کے معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے ایس ایس پی آشیش بھارتی نے بتایا کہ فوٹو خان کے ایک پرانے دوست نے ہی گولی چلوائی ہے۔ حالانکہ ایس ایس پی نے اس کا انکشاف نہیں کیا کہ فوٹو خان کا وہ دوست کون ہے؟ وجہ پوچھے جانے پر ایس ایس پی نے کہا کہ ایک پرانا تنازع ہے اور اسی تنازع میں گولی چلی ہے، اس تنازع میں پہلے بھی واردات پیش آچکی ہے۔ دراصل فوٹو خان ایک پیشہ ور مجرم ہے اور گزشتہ برس اسنے لوچپا رہنما انور علی خان کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ انور علی خان قتل معاملے کا فوٹو خان کلیدی ملزم ہے۔ ایک دوسرے معاملے میں کل شیرگھاٹی عدالت میں اسے پیشی کے لیے لایا گیا تھا۔

تبھی پیشی کے بعد حاجت واپسی کے دوران اس پر فائرنگ کی گئی۔ جس میں فوٹو خان کے ساتھ ایک پولیس جوان زخمی ہو گیا تھا۔ حالانکہ دونوں کی حالت مستحکم ہے فوٹو خان کا علاج پٹنہ پی ایم سی ایچ میں ہو رہا ہے۔ جبکہ پولیس جوان کو ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ ایس ایس پی نے کہا ہے کہ اس میں اور بھی لوگ شامل ہیں جنکی پہچان کی گئی ہے۔ ایف آئی آر درج کر کاروائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بدمعاش بخشا نہیں جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details