اردو

urdu

ETV Bharat / state

ماہ رمضان المبارک میں ضلع بیدرمیں پھلوں کی مانگ میں اضافہ - Dry Fruits Demand High - DRY FRUITS DEMAND HIGH

Ramadan 2024 ضلع بیدر کے بیشتر علاقوں میں ماہ رمضان المبارک کے دوران پھل اور ڈرائی فروٹ کی مانگ میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہر سامل کی امسال بھی ماہ رمضان المبارک کے دوران پھل اور میوہ جات کی مانگ اضافہ ہوا ہے۔

ماہ رمضان المبارک میں ضلع بیدرمیں پھلوں کی مانگ میں اضافہ
ماہ رمضان المبارک میں ضلع بیدرمیں پھلوں کی مانگ میں اضافہ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 22, 2024, 8:01 PM IST

ماہ رمضان المبارک میں ضلع بیدرمیں پھلوں کی مانگ میں اضافہ

بیدر :ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں فیروز خان نام کے ایک فروٹ مرچنٹ نے بتایا کہ ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی میوہ جات کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ اس کی مانگ میں مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مہاراشٹر، اندھر پردیش، تیلنگانہ کے شہر ناندیڑ، ناگپور اور حیدرآباد سے آنے والے ڈرائی فروٹ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے دیگر پھلوں کے ساتھ پھلوں کے راجہ آم کی آمد سے بھی فروٹ کی دکانوں میں رونق آئی ہے۔بازار میں خریداروں کی کوئی کمی نہیں ہے۔بازار بھی اچھا ہے۔

مقامی گاہکوں نے بتایا کہ ماہ رمضان میں تمام پھل اور ڈرائی فروٹ بیدر ضلع میں دستیاب ہیں لیکن دوسرے دنوں کے بنسبت مقدم ماہ میں قیمتوں میں اضافہ ضرور دیکھا جا رہا ہے۔تربوز، موز ،انگور انار اور سنترا کافی مہنگا ہے ۔

یہ بھی ہڑھیں:رمضان المبارک کے دوران جماعت اسلامی کی جانب سے مختلف پروگرامز - Jamaat E Islami Conduct Programmes

گاہکوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ماہ رمضان المبارک کی خصوصی نعمت کھجور سے زیادہ دوسرے پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ فروٹ مرچنٹ فیروز خان فروٹ مرچنٹ کی جانب سے روزداروں کی سہولیات کے لیے شام کے اوقات میں شہر کے مختلف علاقوں میں خصوصی سیل کاؤنٹر لگائے گئے ہیں اس کے علاوہ خصوصی گاہک کے لیے ہوم ڈیلیوری کی بھی سہولت رکھی گئی ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details