اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشن گنج میں سلنڈر پھنٹنے سے تین بچوں سمیت چار افراد کی موت - Gas Cylinder Blast In Kishanganj - GAS CYLINDER BLAST IN KISHANGANJ

Gas Cylinder Blast In Bihar's Kishanganj کشن گنج میں کھانا پکانے کے دوران گیس سلنڈر میں اچانک دھماکہ ہونے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ۔ اس حادثے میں 3 بچوں سمیت 4 افراد کی موت ہو گئی۔ وہیں اہل خانہ کا الزام ہے کہ اگر ڈاکٹر بروقت علاج شروع کر دیتے تو ان کی جان بچائی جا سکتی تھی۔

کشن گنج میں سلنڈر پھنٹنے سے تین بچوں سمیت چار افراد کی موت
کشن گنج میں سلنڈر پھنٹنے سے تین بچوں سمیت چار افراد کی موت

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 1, 2024, 11:37 AM IST

پورنیہ: ریاست بہار کے کشن گنج میں وقع ایک مکان میں گیس سلنڈر اچانک پھٹنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ۔ اس حادثے میں چھ افراد جھلس گئے۔ سبھی کو فوری طور پر مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔لیکن ان کی سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں پورنیہ میڈیکل کالج لایا گیا جہاں علاج کے دوران 4 لوگوں کی موت ہوگئی۔ ہلاک ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ دو افراد کی حالت اب بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

سلنڈر دھماکے میں 6 افراد جھلس گئے: معاملہ کشن گنج ضلع کے صدر تھانہ علاقے کے پواکھلی گاؤں کا ہے۔ جہاں کھانا پکانے کے دوران گیس سلنڈر پھٹ گیا۔ اس کی وجہ سے کئی لوگ بری طرح جھلس گئے۔ کہا جاتا ہے کہ خاتون اپنے تین معصوم بچوں کے ساتھ کھانا بنا رہی تھی اور پورا خاندان صحن میں بیٹھا تھا۔ اسی دوران اچانک گیس سلنڈر پھٹ گیا جس سے چھ افراد بری طرح جھلس گئے۔

انہوں نے کہاکہ میری بیٹی کھانا بنا رہی تھی کہ اسی دوران گیس سلنڈر پھٹ گیا جس کی وجہ سے میری بیٹی، دو پوتے اور ایک پوتی جھلس کر ہلاک ہوگئے ۔ اگر ان کا بروقت ہسپتال میں علاج کیا جاتا تو ان کی جان بچ جاتی۔ لیکن وہاں موجود داکٹروں نے علاج کرنے کے بجائے ہمیں دانٹا اور بھاگلپور لے جانے کو کہا ۔

یہ بھی پڑھیں:بہار: بھاگلپور میں بڑا حادثہ، 6 لوگوں کی المناک موت، ٹائر پھٹنے سے ٹرک اسکارپیو پر الٹ گیا - BIHAR ROAD ACCIDENT

ڈاکٹر پر لاپرواہی کا الزام: ساتھ ہی اہل خانہ نے ہسپتال کے ڈاکٹروں اور نرسوں پر علاج میں لاپرواہی کا الزام لگایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کی غفلت سے تمام لوگوں کی موت ہوئی۔ اگر بروقت علاج کیا جاتا تو شاید سبھوں کی جان بچائی جا سکتی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details