گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا کے بیتھو شریف میں واقع خانقاہ چشتیہ نظامیہ اشرفیہ درویشیہ کریمیہ کے زیر اہتمام سالانہ عرس انتہائی تزک واحتشام کے ساتھ 20 فرورہ سے منعقد ہوگا۔ چار روزہ سالانہ عرس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ آج خانقاہ چشتیہ نظامیہ اشرفیہ درویشیہ کریمیہ کے سجادہ نشیں حضرت سید شاہ غفران اشرفی نے اسکی اطلاع دی۔
انہوں نے بتایا کہ خانقاہ کریمیہ کی جانب سے جو حضرت مخدوم درویش اشرف رحمة اللہ علیہ اور دیگر بزرگوں کا عرس ہوتا ہے وہ اس برس 20 فروری کو بعد نماز فجر سے شروع ہوگا۔ عرس میں بڑی تعداد میں مریدین متوسلین وعقیدت مند پہنچتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بیس فروری کو بعد نماز فجر سے قرآن خانی کا سلسلہ شروع ہوگا، جو ظہر نماز سے قبل تک چلتا رہے گا اور بعد نماز ظہر سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اہتمام ہوگا۔ جس میں ملک کے نامور علما اور شعرا کی شرکت ہوگی جبکہ عصر کی نماز کے بعد منقبتی طرحی مشاعرہ اور قوالی ہوگا۔
بعد نماز مغرب محفل سماع کا اہتمام ہوگا اور اکیس فروری کو بھی اسی طرح پروگرام ہونگے، صبح میں قرآن خوانی، اسکے بعد سیرت النبی کا جلسہ اور محفل سماع ہوگا۔ جبکہ بائیس فروری صبح سے قرآن خانی ہوگی جو دس بجے دن تک ہوگی۔ اسکے بعد ایک سیمینار ہوگا جس میں سیرت النبی کے علاوہ دیگر موضوع پر اپنا مقالہ پیش کریں گے۔