اردو

urdu

ETV Bharat / state

سولاپور میں ایشین مائنارٹیز یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا گیا - ASIAN MINORITIES UNIVERSITY

مہاراشٹر کے ضلع سولاپور میں ایشین مائنارٹیز یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب شہر کے ولسنگ علاقہ میں منعقد کی گئی۔

سولاپور میں ایشین مائنارٹیز یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا گیا
سولاپور میں ایشین مائنارٹیز یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا گیا (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 5, 2024, 10:30 PM IST

سولاپور:علم ہمیشہ زندگی میں ترقی کی بنیاد رہا ہے۔ علم کے ذریعے ہم معاشرے میں برابری لا سکتے ہیں، خواتین پر ہونے والے ظلم کو روک سکتے ہیں اور سماجی، ثقافتی اور نسلی امتیاز کو ختم کرکے آزادی کا تحفظ کر سکتے ہیں۔ انہی مقاصد کو مدنظر رکھتے ہوئے ایشین مائنارٹیز یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب شہر کے ولسنگ علاقہ میں منعقد کی گئی۔اس تقریب کا اہتمام گلوبل ایجوکیشنل اینڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سولاپور، ایشین سینٹر فار سوشل اسٹڈیز نے کیا۔

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے مانو کے سابق وائس چانسلر ظفر سریش والا نے موجودہ حالات سے باخبر رہنے کی تلقین کی اور بتایا کہ سیاسی منظر نامہ تبدیل ہوچکا ہے۔ انہوں نے شرکاء کو تعلیم کو موجودہ دور کی ضروریات کے ساتھ جوڑنے اور جدیدیت کو اپنانے کی ترغیب دی۔ مرکزی خطاب سے قبل شولاپور یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر پرکاش مہانور اور حیدرآباد کے ایم ایل سی عامر علی خان نے نئی یونیورسٹی کی بنیاد رکھنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ آصف اقبال کی سولاپور میں یونیورسٹی کے قیام کی کوشش ہم سب کے لئے مثال ہے۔

اس کانفرنس میں قطر سے آئے حسن چوگلے، مفتی امجد علی قاضی، ڈاکٹر محمد علی پاٹنکر، اقبال میمن آفیسر، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سیکرٹری مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی اور لکھنؤ کے ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ سلمان تاج پاٹل بھی موجود تھے۔ دیگر حاضرین میں مہاراشٹر اردو اکیڈمی کے سید شعیب ہاشمی، سید سرور چشتی (اجمیر) شامل تھے۔

اس کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لئے سرفراز احمد، ایڈوکیٹ محبوب کوتمبیرے، سی اے مولانا شیخ، زبیر شیخ، عقیل شیخ، الطاف کڈلے، الطاف جکلیر، عبدالغنی قریشی، پروفیسر غوث شیخ، مرتضی دھوٹےگھر، علی حسن، مدثر پیرزادے، عرفان پٹیل، سمیع سید، محمد معاذ، عبداللہ شیخ، واعظ سید، جنید عطار اور احمد سرور نے بھرپور محنت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف زیادتیوں میں اضافہ: امریکی کمیشن کی رپورٹ

ABOUT THE AUTHOR

...view details