اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ میں بہمنی سلطنت کا 677 واں یوم تاسیس منانا گیا - Foundation Day Celebration - FOUNDATION DAY CELEBRATION

گلبرگہ میں ہمنی سلطنت کا 677 واں یوم تاسیس منانا گیا۔ اس‌ موقعے پر شہر کے سماجی و ملی مذہبی رہنماؤں نے شرکت کر کے سلاطین بہمنیہ کو خراج عقیدت پیش کی۔

گلبرگہ میں بہمنی سلطنت کا677 واں یوم تاسیس منانا گیا
گلبرگہ میں بہمنی سلطنت کا677 واں یوم تاسیس منانا گیا (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 5, 2024, 12:18 PM IST

گلبرگہ میں بہمنی سلطنت کا677 واں یوم تاسیس منانا گیا (etv bharat)

گلبرگہ:ریاست کرناٹک کے گلبرگہ میں واقع تاریخی بہمنی سلنطت کا 677 واں یوم تاسیس منانا گیا۔ اس موقعے پر سینر صحافی عزیز اللہ سرمست نے کہا کہ گلبرگہ ہندوستان کی جنوبی ریاست کرناٹک کا ایک قدیم تاریخی شہر ہے۔ اس شہر کو گنبدوں کا شہر کہا جاتا ہے۔‌

انہوں نے کہا کہ گلبرگہ شہر بہمنی سلطنت کا پایہ تخت رہا ہے۔‌ تین اگست 1347 عیسوی کو گلبرگہ میں بہمنی سلطنت کی بنیاد رکھی گئی تھی۔ اس سلطنت کے بانی سلطان حسن‌ گنگو بہمنی شاہ تھے۔ سلطان حسن‌ گنگو بہمنی شاہ کو گلبرگہ سے بہت لگاؤ تھا۔ اس لیے انھوں اپنے دور حکومت میں گلبرگہ شہر کو بہت ہی خوبصورت بنانے کی کوشش کی ہے۔ یہاں پر کئی تاریخی عمارتیں بھی موجود ہیں۔ جن کا ایرانی طرز تعمیر قابل دید ہے۔ گلبرگہ کے گنبد میں ملی جلی تہذیب نظر آتی ہے۔‌

یہاں پر بہمنی سلطنت کی حکومت کئی برسوں تک قائم رہی۔ عوام کی فلاح وبہبودی کے لئے بہمنی سلطنت نے کئی خدمات انجام دیا۔ بہمنی سلطنت کے پہلے سلطان حسن گنگو بہمنی شاہ جن کا گنبد گلبرگہ شہر کے قادری چوک شیخ روز کے قریب موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مسلمانوں کو فکر مند ہونا چاہیے، وقف املاک کا تحفظ ہر قیمت پر ضروری: مولانا عمرین

ہر سال یہاں 3 اگست کو بہمنی فاؤنڈیشن ڈے منایا جاتا ہے۔ اس سال بھی بہمنی سلطنت کے 677ویں یوم تاسیس کے موقعے پر حسن گنگو بہمنی شاہ کے مزار مبارک پر نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ پھول اور چادر پیش کیے گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details