بھاگلپور : ریاست بہار کے بھاگلپور میں واقع سندروتی مہیلا کالج نے اس یوم آزادی کے موقع پر اپنا 75 واں یوم تاسیس منایا۔ یوم تاسیس کے موقع پر منعقد پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے تلکا مانجھی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر جواہر لال نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کالج سے جڑے لوگوں کو اسکی مبارک باد دی، ساتھ ہی انہوں نے کالج انتظامیہ سے ملازمت دلانے والے پروگرام پر زیادہ توجہ دینے کی اپیل کی۔ (انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ووکیشنل کورسز کی ڈیمانڈ زیادہ ہوگی کیونکہ ایسی تعلیم کا کوئی فائدہ نہیں ہے جس سے بچوں کو ملازمت نہ مل سکے۔
انہوں نے کہا کہ 2035 تک پچاس فیصدی کورسز ووکیشنل کورسز ہوں گے، لہذا ضروری ہے کہ ابھی سے اس سمت میں کام کرنا شروع کریں)۔ پروفیسر جواہر لال؛ وائس چانسلر، تلکا مانجھی یونیورسٹی بھاگلپور کالج کے 75ویں یوم تاسیس کے موقع پر آشا کماری اوجھا کی ہدایت کاری میں ایک ناٹک بھی پیش کیا گیا جسے لوگوں نے خوب پسند کیا۔ اس کے علاوہ کالج کی طالبات نے مختلف قسم کے رنگا رنگ پروگرام پیش کیے۔ جسے سامعین نے بیحد پسند کیا۔