لکھنو:مدرسہ کے پرنسپل قاری ذاکر علی کی صدارت میں پروگرام کا انعقاد ہوا۔ مولانا محفوظ الرحمن کی خصوصی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا۔ اس موقع پر مدرسہ کے استاذ قاری جمیل احمد نظامی نے حضرت امام حسین اور ان کے 72 جانثار ساتھیوں کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کربلا رہتی دنیا تک ہر ظلم و استبداد باطل کے خلاف محاذ آرائی کے لیے ہمیشہ زندہ مثال کے طور پر پیش کیا جاتا رہے گا۔
واقعہ کربلا نے انسانیت کا سبق دیا حق پر ثابت قدمی کا شاندار نظیر ہے ہم لوگوں کو چاہیے کہ واقعہ کربلا کی روشنی میں اپنی زندگی گزاریں اور نواسہ رسول ﷺ کے نقش قدم پر چلیں۔
پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے مولانا جمیل نظامی نے کہا کہ ہر برس یکم محرم کو مدرسہ حنفیہ ضیاء القران میں ذکر شہدائے کربلا پرگرام کے ساتھ ساتھ مدرسے کا 34 واں یوم تاسیس بھی منایا جارہا ہے 1991 میں مدرسہ کا سنگ بنیاد فن قراءت کے ماہر قاری مرحوم احمد ضیا نے رکھی تھی ان کے شاگرد خاص قاری ذاکر علی قادری نے بتایا کہ مدرسہ حنفیہ ضیاء القران اج پورے ملک میں منفرد شناخت حاصل کرچکا ہے یہاں کے فارغ قراء و حفاظ پورے ملک میں قران کی تعلیم عام کررہے ہیں۔