اردو

urdu

ETV Bharat / state

عازمین حج کی پرواز حیدرآباد سے مکہ کے لئے روانہ - Haj 2024 - HAJ 2024

سعودی ائیر لاینس کی پروازیں راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ 570عازمین حج کو لیکر مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوگئی۔ حیدرآباد ائیرپورٹ پر سینکڑوں افراد عازمین حج کو رخصت کرنے کے لئے پہنچے تھے۔

عازمین حج کی پرواز حیدرآباد سے مکہ کے لئے روانہ
عازمین حج کی پرواز حیدرآباد سے مکہ کے لئے روانہ (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 21, 2024, 6:30 PM IST

عازمین حج کی پرواز حیدرآباد سے مکہ کے لئے روانہ (etv bharat)

حیدرآباد: تلنگانہ حج کمیٹی کے چیرمین خسرو پاشا، محترمہ جے، شیلجا ریجنل پاسپورٹ آفیسر تلنگانہ نے جھنڈی دیکھا کر عازمین حج کی بس کو ائیر پورٹ کے لئے رخصت روانہ کیا۔

تلنگانہ ریجنل پاسپورٹ کی آفیسر جے شیلجا نے حیدرآباد کے نامپلی میں واقع حج ہاوس میں عازمین حج کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے حج کیمپ و پاسپورٹ سیکشن کا معائنہ بھی کیا۔بعد ازاں جے شیلجا نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حج کمیٹی تلنگانہ کی ایماء پر ہم نے ایک ہزار سے زائد پاسپورٹ دراخوستوں کی یکسوئی کرتے ہوئے مختصر مدت کے لیے عازمین حج کے پاسپورٹ جاری کیے ہیں۔ یہ عمل آئندہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

ریجنل پاسپورٹ آفیسر کے محترمہ جے شیلجاء نے عازمین حج کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ عازمین حج کو تمام ترسہولت فراہم کرنے کی غرض سے ہم‌ نے ریجنل پاسپورٹ آفس میں خصوصی کاؤنٹر قایم کئے ہیں۔تاکہ عازمین حج کو کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی نا ہو۔ انہوں نے عازمین حج کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں:بیدر سے عازمین حج کا پہلا قافلہ روانہ - Haj 2024

تلنگانہ حج کمیٹی کے ایکزیکیٹو آفیسر لیاقت حسین نے بتایاکہ ابتک 29 فلایٹس کے ذریعہ 8517 عازمین حیدرآباد ایمبارکیش پوائنٹ سے مدینہ منورہ کو پہنچ چکے ہیں ۔اس موقع پر عرفان شریف (اسسٹنٹ ایکزیکٹیو آفیسر ریاستی حج کمیٹی تلنگانہ) نے خیرمقدمی کلمات ادا کرتے ہوئے عازمین حج سے متعلق لوجسٹک مسائل پر روشنی ڈالی اور درکار تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا۔اس موقع پر فاروق احمد ریاستی صدرِ ٹی ایس میسا بھی موجود تھے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details