لکھنؤ:انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی) کی جگہ انڈین جسٹس کوڈ (بی این ایس) آج سے ملک میں نافذ ہو گیا ہے۔ نیا قانون نافذ ہوتے ہی یوپی میں اس کے تحت پہلی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ نئے قانون کے مطابق پہلی ایف آئی آر اتر پردیش کے امروہہ کے رہرہ پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی ہے۔ یہ ایف آئی آر مجرمانہ قتل کے معاملے میں درج کی گئی ہے۔ پولیس نے نئے قانون BNS کی دفعہ 106 کے تحت ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
دراصل سنجے سنگھ سشیل کمار نے امروہہ کے رہڑا تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ شکایت کے مطابق شکایت کنندہ کے والد جگپال پیر کی صبح اپنے کھیت میں دھان کا پودا لگانے گئے تھے۔اس کے کھیت کے بازو اسی گاؤں کے رہنے والے راج ویر کا کھیت ہے جس میں اس نے بجلی کے تار لگائے تھے بجلی کا جھٹکا لگنے سے جگپال کی موت ہو گئی۔