مرادآباد:فائر برگیڈ محکمہ نے حفاظتی اقدامات اٹھاتے ہوئے مرادآباد کے کوچنگ سینٹرز میں جا کر وہاں کے فائر سیفٹی اوزاروں کی جانچ کی اور کوچنگ سینٹر کے طلباء کو فائر سیفٹی سے متعلق اوزاروں کے استعمال کی ٹریننگ بھی دی۔
گزشتہ ہفتہ دارالحکومت دلی کے ایک کوچنگ انسٹیٹیوٹ کے تہہ خانہ میں پانی بھر جانے سے وہاں تین طلباء جان بحق ہو گئے تھے۔ اس حادثے کے بعد مرادآباد میں فائر بریگیڈ محکمہ کی جانب سے حفاظتی اقدامات اٹھاتے ہوئے کئی کوچنگ انسٹیٹیوٹ کی جانچ کی گئی۔
فائر برگیڈ محکمہ کے ایف ایس او نے جانچ کرنے کے بعد کئی کوچنگ انسٹیٹیوٹ میں کمیاں پائی گئیں اور ان کمیاں دور کرنے کے لیے کوچنگ انسٹیٹیوٹ کے مالکوں کو ہدایت دی، ساتھ ہی ایسے کوچنگ انسٹیٹیوٹ کے مالکوں کو نوٹس بھی دیا گیا جس میں ان کو طے شدہ مدت میں سبھی کمیوں کو پورا کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور ایسا نہ کرنے پر ان کے خلاف قانونی کاروائی کی بات کہی گئی ہے۔