اورنگ آباد: ڈاکٹر سید شاہ مشہود الحق نے حال ہی میں منعقدہ مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن (ایم پی ایس سی) امتحان میں ریاستی سطح پر ٹاپ رینک حاصل کیا اور اسٹنٹ پروفیسر اورتھوپیڈک کی پوسٹ کیلئے وہ کوالیفائی قرار پائے ہیں۔ واضح رہے کہ چودہ ایم پی ایس سی منتخب امیدواروں کی شارٹ لسٹ حال ہی میں شائع کی گئی۔ جس میں محض ایک نشست اوپن زمرہ سے تھی۔ جس میں ریاست بھر میں ڈاکٹر سید مشہود الحق شاہ نے ٹاپ کیا۔ انہیں انٹرویو میں 70 نشانات حاصل ہوئے ہیں۔
محنت اور لگن کے ساتھ اگر مسابقت امتحانات میں شرکت کی جائے، تو کامیابی خود ہی آپ کے قدم چومتی ہے، اورنگ آباد کے گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سید شاہ مشھود الحق نے ثابت کر دکھایا ہے۔ ڈاکٹر مشھود نے مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن (ایم پی ایس سی) جانب سے منعقدہ اسسٹنٹ پروفیسر آرتھوپیڈک امتحان میں ریاست بھر میں ٹاپ کیا۔ ڈاکٹر مشہود نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ریاست بھر کے 60 ارتھوپیڈک ڈاکٹروں نے امتحان میں حصہ لیا تھا۔ جس میں کئی سارے ریزرویشن زمرے بھی شامل تھے، لیکن ڈاکٹر مشہود نے اوپن زمرے میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے مہاراشٹر میں اول مقام حاصل کیا ہے۔
ڈاکٹر مشہود کا کہنا ہے کہ انہیں انٹرویو میں اردو زبان کے بھی سوالات پوچھے گئے تھے، جس پر انہوں نے جواب دیا، اور اردو میں تحریر کر کے بھی دکھایا۔ ڈاکٹر مشہود کا کہنا ہے کہ انہوں نے دسویں جماعت میں اردو سیکنڈ مضمون لیا تھا جس کی وجہ ڈاکٹر مشہود کو اردو زبان سے لگاؤ تھا۔ ڈاکٹر مشہود نے اپنی ابتدائی تعلیم اورنگ آباد شہر کے انگریزی اسکول سے مکمل کی، اس کے بعد گیارہویں و بارہویں پونہ کے اعظم کیمپس سے کیا اور ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے وہ لاتور چلے گئے۔