مظفر نگر:ملک کی سب سے بڑی ملی تنظیم جمعیت علمائے ہند میں بڑے پیمانے پر مسلم خواتین کی شمولیت شروع ہوگئی ہے۔ جمعیت علماء ہند کے قومی صدر مولانا محمود مدنی کی رہنمائی میں 25 فروری کو اترپردیش کے مظفر نگر ضلع میں ایک ممبر سازی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں مسلم خواتین کو جمعیت علماء ہند کا رکن بنایا گیا۔
مغربی اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے محلہ محمود نگر میں تنظیم جمعیت علمائے ہند نے ممبر سازی مہم چلا کر پہلے ہی دن دو ہزار سے زیادہ نئے ممبران کا اضافہ کیا۔ دیگر علاقوں میں بھی ممبر شپ مہم میں بڑی تعداد میں مسلم خواتین اور مرد حضرات نے جمعیت علماء ہند کی رکنیت حاصل کی اور جمعیۃ علماء ہند کے کام کو آگے بڑھانے اور تنظیم کو مضبوط کرنے کا عہد کیا۔
قابل ذکر ہے کہ خواتین پہلے سے جمعیت کا رکن رہی ہیں لیکن اس مہم کے تحت تنظیم میں شامل ہو رہی خواتین کی تعداد نمایاں اور قابل ذکر ہے۔
جمعیت علماء ہند کے ریاستی سکریٹری قاری محمد ذاکر نے بتایا کہ جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے رحمتیہ مسجد محمود نگر میں رکنیت سازی کے لیے خصوصی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں 2000 سے زائد مرد و خواتین نے تنظیم کی رکنیت حاصل کی۔
مزید پڑھیں:'لین دین درست رکھیں، ملاوٹی سامان نہ بیچیں تو کوئی پریشانی نہیں ہوگی: مولانا ارشد مدنی