اردو

urdu

ETV Bharat / state

جوہاپورا میں ہما ایوینٹ کی جانب سے عید شاپنگ بازار کا اہتمام - Eid Shopping Bazar Held At Juhapura

Eid Shopping Bazar In Ahmedabad احمدآباد کے جوہاپورا میں ہما ایوینٹ کی جانب سے عید شاپنگ بازار کا اہتمام کیا گیا۔اس عید شاپنگ بازار میں سو سے زائد اسٹالز لگائے گئے ۔لوگوں نے عید بازار میں جم کر خریداری کی ۔

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 8, 2024, 12:05 PM IST

جوہاپورا میں ہما ایوینٹ کی جانب سے عید شاپنگ بازار کا اہتمام
جوہاپورا میں ہما ایوینٹ کی جانب سے عید شاپنگ بازار کا اہتمام

جوہاپورا میں ہما ایوینٹ کی جانب سے عید شاپنگ بازار کا اہتمام

احمدآباد:اس سلسلے میں ہما سزگر نے کہا کہ میں گزشتہ آٹھ برسوں سے شاپنگ بازار کا اہتمام کر رہی ہوں۔رمضان اور عید کے تہوار کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے احمدآباد کے جوہاپورا میں واقع گاندھی ہال میں عید شاپنگ بازار کا اہتمام کیا ہے۔ عید کے لیے کہ جو لوگ شہر میں خریداری کرنے جاتے تھے۔انہیں بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے عید شاپنگ بازار کا اہتمام کیا۔

انہوں نے کہاکہ جو خواتین گھر سے کام کرتی ہیں ان کو پلیٹ فارم مہیا کرانے کی کوشش کی گئی ہے تا کہ انہیں خود کو کفیل بنانے کا موقع مل سکے ۔ ابھی 100 پلس اسٹالس لگائے ہیں۔ عید شاپنگ کو لے کر عوام کا بہت اچھا ردعمل رہاہے۔ میں ہر سال چار دنوں کے لئے نمائش کا اہتمام کرتی تھی لیکن اس بار میں نے 9 دن کا عید بازار رکھا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ میرے اسٹالس بڑھتے جا رہے ہیں۔ رمضان میں ایگزیبیٹر کو بھی اچھا رہتا ہے۔ یہاں اسٹال میں ہر لیڈیز کے لیے اور بچوں کے لیے چپل ،جوتے ،جوئلری، کپڑے پاکستانی ڈریس ہے جو عید کے لیے مکواس ڈرائی فروٹ کو بھی سب مل رہا ہے۔ یہاں بمبے سے اسٹال لگانے آئے ہیں۔ پھر ایک پالن پور سے بھی آئے ہیں۔ احمدآباد کے بہت ساری خواتین نے اسٹال لگایا ہے۔ اس سے فائدہ یہ ہوتا ہے کہ ان کو بزنس تو ملتا ہے جو کسٹمر ہے۔ ان کے گھر پر بھی جا رہے ہیں وہ لوگ خوش ہو رہے ہیں اور جو حجاب میں رہتی ہے ان کو بھی ایک پلیٹ فارم دیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:سرخیز قادری پلاٹ میں شاپنگ نمائش کا اہتمام، مسلم خواتین کو دیا گیا پلیٹ فارم - Ramadan 2024

عید شاپنگ بازار کو لے کر اسٹالز لگانے والی خواتین میں زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔خواتین کا کہنا ہے کہ ان کے اسٹالز میں 500 روپے سے لے کر 700 روپے تک کے سامان ہیں۔لوگ بھی جم کر عید کی خریداری کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details