گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا میں عید الفطر کی نماز عقیدت و احترام کے ساتھ پرامن ماحول میں ادا کی گئی۔ اس موقعے پر عالم اسلام بالخصوص مسلمان ہند کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کے ساتھ ملک کی خوشحالی، ترقی، خیر سگالی، امن و امان اور قومی یکجہتی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔ بچے بوڑھے جوان سب عید کی خوشیوں میں سرشار نظر آئے۔
شہر کی سبھی مساجد و عید گاہوں میں عید الفطر کی نماز پڑھنے والوں کی خاصی تعداد نظر آ رہی ہے۔ سبھی جگہوں پر علماء کرام کے ذریعے خطاب میں عید کی اہمیت اور اس کی فضیلت کا ذکر کرتے ہوئے اسے اللہ کی جانب سے روزے داروں کا انعام بتایا۔ نماز کے بعد عید کی مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوا۔
اس موقعے پر کٹھوکر تالاب مسجد کے امام نے کہا کہ آج عید کا دن ہے۔ یہی دعا ہے کہ ملک سے نفرتوں کا خاتمہ ہو، امن بھائی چارہ، اخلاق، محبت، قائم رہے۔ عید روزوں کا انعام ہے۔ ہمیں روزوں نے کئی پیغام دیا ہے۔ اس پیغام کو اپنائیں۔ ہمارے اندر کی برائیاں روزے میں ختم ہو گئی تھیں۔ آج عید کا پیغام دیں کہ بھائی کو جو بھائی سے لڑانے کی جو سازش ہے وہ ختم ہو۔