کولکاتا:انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 28 مارچ کو فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ (فیما) کی خلاف ورزی کے معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے ترنمول کانگریس کی رہنما مہوا میترا اور تاجر درشن ہیرانندنی کو تازہ سمن جاری کیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بدھ کو اس کی اطلاع دی۔ ای ڈی کی طرف سے مہوا مؤترا کو جاری کی گئی یہ تیسری سمن ہے۔
49 سالہ ترنمول کانگریس کی بے باک رہنما مہوا موئترا کو قبل ازیں مرکزی ایجنسی نے پوچھ گچھ کے لیے بلایا تھا۔ مہوا موئترا کو گزشتہ دسمبر میں مبینہ غیر ذمہ دارانہ رویے کے الزام میں لوک سبھا سے معطل کر دیا گیا تھا۔ ان کی پارٹی نے آئندہ لوک سبھا انتخابات میں کرشنا نگر پارلیمانی حلقہ سے دوبارہ ٹکٹ دیا ہے۔