اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھاگپلور میں بچوں کے لیے ڈرائینگ مقابلے کا اہتمام - Drawing Competition In Bhagalpur - DRAWING COMPETITION IN BHAGALPUR

بھاگلپور کے پروفیسر کالونی میں واقع بال نکیتین ودیالے میں ایک ڈرائنگ کمپٹیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں بچے و بچیوں نے شرکت کی۔

بھاگپلور میں بچوں کے لئے ڈرائینگ مقابلے کا اہتمام
بھاگپلور میں بچوں کے لئے ڈرائینگ مقابلے کا اہتمام (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 12, 2024, 12:29 PM IST

بھاگپلور میں بچوں کے لئے ڈرائینگ مقابلے کا اہتمام (etv bharat)

بھاگلپور:ریاست بہار کے ضلع بھاگلپور میں غریب اور جھگی جھونپڑیوں میں رہنے والے بچے اور بچیوں کی تعلیم کے لیے کوشاں سماجی تنظیم جن پری کی جانب سے آرٹ و ڈرائنگ مقابلے کا اہتمام کیا گیا تھا۔

اس ڈرائنگ کمپٹیشن میں پرائیویٹ اور سرکاری دونوں اسکولوں کے بچوں نے حصہ لیا اور بچوں کو دو زمروں میں تقسیم کیا گیا تھا، جس میں 5 سال سے 10 سال کے بچوں کو آزادی کے موضوع پر ڈرائنگ بنانے کے لیے دیا گیا تھا جب کہ 10 سال سے بڑے بچوں اور بچیوں کو ماحولیات کے موضوع پر ڈرائنگ بنانے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔ مقابلے میں شامل ہونے آئے بچوں میں اس کو لے کر کافی جوش و خروش دیکھا گیا۔

پروگرام کے منتظمین نے کہا کہ ضلع سطحی اس مسابقے میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں کو انعامات سے نوازا جائے گا، ساتھ ہی اس میں حصہ لینے والے سبھی بچوں کو اعزازی سرٹیفکیٹس دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:گیا: بہار ایس ٹی ایف کی مدد سے کافی مقدار میں اسلحہ برآمد

انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں اسکولوں کے نصاب میں بچوں پر پڑھنے اور ہوم ورک کرنے کا اتنا دباؤ رہتا ہے کہ نصاب کے علاوہ سرگرمیوں میں حصہ لینے کی فرصت ہی نہیں ملتی۔ ایسے میں اس طرح کے سرگرمیوں کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔ کیونکہ بچوں کے ذہنی نشو نما کے لیے اس طرح کی سرگرمیاں نہایت ہی ضروری ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details