مرادآباد: لوک سبھا انتخابات کے دوران عتیق، اشرف، شہاب الدین اور مختار انصاری کے ناموں پر ووٹ مانگنے کے تعلق سے مرادآباد سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ایس ٹی حسن کا بیان سامنے آیا ہے۔
ڈاکٹر ایس ٹی حسن سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اب عدالتیں بند کرنے کا وقت آ گیا ہے جب حکومتیں ہی فیصلے کرنے لگیں تو پھر عدالتوں کی کیا ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عتیق ہو، مختار ہو یا پھر کوئی اور اگر کوئی جرم کرتا ہے تو اس پر عدالتی کاروائی ہونی چاہیے۔اگر اس کا جرم ثابت ہو تو اسے چاہیں پھانسی پر لٹکا دو مگر اس طرح سے کہ کسی کو زہر دے کر مار دینا یا پھر پولیس تحویل میں کسی کو چھلنی کر دینا یہ کہاں کا انصاف ہے کیا ایک جمہوری نظام میں اسی طرح سے ملزمان کے ساتھ برتاؤ کیا جانا چاہیے۔