اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 2, 2024, 7:10 PM IST

ETV Bharat / state

وزیراعلیٰ اجتماعی شادی اسکیم تنازع: حکومت نے کاروائی کا حکم دیا

Mass Wedding Controversy At Ballia سماجی بہبود کے وزیر مملکت اسیم ارون نے 25 جنوری کو لکھنؤ کے بلیا میں منعقدہ وزیراعلیٰ اجتماعی شادی اسکیم کی تقریب میں نااہل لوگوں کو فائدہ دینے کے معاملے کو سنجیدگی سے لیا ہے۔ اس کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ تحقیقات کے بعد ملزم اسسٹنٹ ڈیولپمنٹ آفیسر سنیل کمار یادو کو بدھ کے روز سماجی بہبود کے ڈائرکٹر نے معطل کر دیا۔

وزیراعلیٰ اجتماعی شادی اسکیم تنازع: حکومت نے کاروائی کا حکم دیا
وزیراعلیٰ اجتماعی شادی اسکیم تنازع: حکومت نے کاروائی کا حکم دیا

لکھنؤ:ملزم ریاست اترپردیش کے بلیا میں وزیراعلیٰ اجتماعی شادی اسکیم کے منعقدہ اجتماع شادیوں کا پروگرام تنازع کا شکار ہوگیا۔اسسٹنٹ ڈیولپمنٹ آفیسر (سوشل ویلفیئر)سنیل کمار یادو نے اجتماعی شادی کے پروگرام میں گاؤں پنچایت مانک پور سے متعدد لڑکیوں کو شامل کیا۔ اسی طرح گاؤں پنچایت سلطان پور سے کئی لڑکیوں کی شادی کرائی گئی تھی۔ ان سب کی تصدیق ملزم افسر سنیل کمار نے کی۔

تحقیقات سے پتہ چلا کہ جن لڑکیوں کی شادی ابھی طے نہیں ہوئی تھی۔ پھر بھی انہیں مستحقین کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔ ضلع مجسٹریٹ بلیا کی ہدایت پر کی گئی۔ جانچ میں یہ بات سامنے آنے کے بعد 30 جنوری کو بلیا میں تمام 9 ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔ سماجی بہبود کے وزیر اسیم ارون نے انتظامی تحقیقات اور ایف آئی آر کر فوری کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شمع مدرسہ اسکول کی جانب سے سالانہ تقریب کا اہتمام

تحقیقات کے بعد ملزم اسسٹنٹ ڈیولپمنٹ آفیسر (سماجی بہبود) سنیل کمار یادو کو بدھ کے روز سماجی بہبود کے ڈائریکٹر نے معطل کر دیا۔پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔اس معاملے میں مزید کارروائی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details