مجوزہ وقف ترمیم ایکٹ کے خلاف مسلم تنظیموں کا ڈور ٹو ڈور مہم - Waqf Amendment Act - WAQF AMENDMENT ACT
انڈین آرگنائزیشن آف ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر، جمعیت علماء ہند اور دیگر تنظیموں کے ارکان جگہ جگہ کیمپ لگا کر ، گھر گھر، اور محلے محلے جاکر لوگوں کو بیدار کر رہے ہیں کہ وہ مجوزہ قانون کے تعلق سے جے پی سی کے سامنے اپنا احتجاج درج کرائیں اور اپنے اوقاف کی جائدادوں کے تحفظ کے لیے ملی اتحاد کا اثبوت پیش کریں۔
مجوزہ وقف ترمیم ایکٹ کے خلاف مسلم تنظیموں کا ڈور ٹو ڈور مہم (ETV Bharat)
Published : Sep 13, 2024, 5:33 PM IST
بھاگلپور: یہ نظارہ ریاست بہار کے بھاگلپور شہر کے چمپانگر محلے کا ہے، جہاں مسعود الرحمان اور ان کے ساتھی لوگوں کو وقف ترمیم ایکٹ سے متعلق اسی طرح ڈور ٹو ڈور جا کر لوگوں کو بیدار کر رہے ہیں کہ وہ جوائنٹ پارلیامنٹری کمیٹی کے ذریعہ وقف ترمیمی قانون سے متعلق طلب کردہ تجاویز میں اپنا حصہ لیں اور وقف قانون میں کسی تبدیلی کی مخالفت کریں کیونکہ اس قانون سازی کے پیچھے حکومت کی منشاء ٹھیک معلوم نہیں پڑتی۔