اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد حج ہاؤس کے فوری افتتاح کا مطالبہ، ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر - اورنگ آباد انٹرنیشل ہوائی اڈہ

Aurangabad Haj House: بامبے ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بینچ میں سماجی کارکن حمد چاوش نے رٹ پٹیشن دائر کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اورنگ آباد میں نو تعمیر حج ہاؤس کا افتتاح جلد از جلد کیا جائے، جس کے بعد ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو ایک نوٹس بھی جاری کیا ہے، جس کی اگلی سماعت دو فروری کو رکھی گئی ہے۔

Demand for immediate opening of Aurangabad Haj House, writ petition filed in High Court
Demand for immediate opening of Aurangabad Haj House, writ petition filed in High Court

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 31, 2024, 12:13 PM IST

اورنگ آباد:اورنگ آباد میں سماجی کارکن الحامد حسین الحامد عرف حمد چاؤش نے ایڈووکیٹ محمد عاصم کی معرفت بامبے ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بنچ میں مفاد عامہ کی عرضی نمبر 2024/2 دائر کی ہے۔ مذکورہ عرضی میں کہا گیا ہے کہ اورنگ آباد شہر کے قلعہ آرک علاقہ میں تعمیر کردہ حج ہاؤس کا افتتاح فوری کیا جائے، تاکہ عازمین حج کے ساتھ ساتھ عام عوام بھی اس سے مستفید ہو سکیں، اور عازمین سفر حج سے پہلے حج ہاؤس اورنگ آباد میں قیام کر سکیں۔
یہ بھی پڑھیں:

Aurangabad Haj House اورنگ آباد حج ہاؤس کا افتتاح جلد ہی ہونگا

کیونکہ اورنگ آباد انٹرنیشل ہوائی اڈہ ہے اور یہاں سے حج کے لیے ہوائی پرواز ہوتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ درخواست گزار نے مذکورہ مسئلہ پر چیف منسٹر کے ساتھ ساتھ محکمۂ اقلیتی ترقی کے پرنسپل سکریٹری، اورنگ آباد کلکٹر اور دیگر کو بار بار اس کی جانب توجہ دلائی، لیکن مذکورہ درخواست پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے عرضی گزار نے مجبوراً بامبے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی۔ درخواست گزار نے کہا کہ چونکہ مذکورہ حج ہاؤس کی تعمیر ایک سال قبل مکمل ہوئی تھی، اور سڈکو بھی حج ہاؤس کی عمارت قبضہ میں دینے کے لیے تیار تھی، اس کے باوجود حج ہاؤس کی عمارت عازمین حج اور لوگوں کے لیے نہیں کھولی گئی۔

عرضی گزار نے ہائی کورٹ کی توجہ اس جانب دلائی۔ مذکورہ پی آئی ایل نمبر 202/2 پر سماعت ہائی کورٹ میں ہوئی۔ ہائی کورٹ نے مذکورہ درخواست میں حکومت کو نوٹس جاری کیا اور سرکاری وکیل سے اورنگ آباد حج ہاؤس کے افتتاح نہ کرنے کے لیے جواب طلب کیا گیا اور کیس کی اگلی سماعت دو فروری کو مقرر کی گئی۔ مذکورہ درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد عاصم نے کیس کی پیروی کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details