اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی میں یوم آزادی کی پرچم کشائی پر سیاست؟ ایل جی سکسینہ نے قومی پرچم لہرانے کے لیے کیلاش گہلوت کو نامزد کیا - Delhi Flag Hoisting Politics

دہلی میں ریاستی سطح کی یوم آزادی کی تقریب میں پرچم کشائی پر سیاست ہوتی نظر آ رہی ہے۔ ایل جی وی کے سکسینہ نے دہلی حکومت کے کئی سینئر لیڈروں کو نظرانداز کرتے ہوئے قومی پرچم لہرانے کے لیے دہلی کے وزیر کیلاش گہلوت کو نامزد کر دیا ہے۔

دہلی میں یوم آزادی کی پرچم کشائی پر سیاست
دہلی میں یوم آزادی کی پرچم کشائی پر سیاست (Etv Bharat)

By PTI

Published : Aug 13, 2024, 5:34 PM IST

نئی دہلی: دہلی میں ریاستی یوم آزادی تقریب میں پرچم کشائی کو لے کر بھی ایل جی انتظامیہ اور دہلی حکومت آمنے سامنے نظر آ رہے ہیں۔ راج نواس کے عہدیداروں نے جانکاری دی ہے کہ، لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے منگل کو دہلی کے وزیر داخلہ کیلاش گہلوت کو ریاستی یوم آزادی کی تقریب میں قومی پرچم لہرانے کے لیے نامزد کیا ہے۔

ایل جی وی کے سکسینہ کے ذریعہ کیلاش گہلوت کا انتخاب کئی دیگر سینئر حکومتی رہنماؤں کو نظرانداز کرتا ہے۔ ایل جی کے اس انتخاب کے بعد امکان ہے کہ عام آدمی پارٹی اور ایل جی سیکرٹریٹ کے درمیان ٹکراؤ کے ایک اور دور کا آغاز ہو سکتا ہے۔

ایل جی کے سکریٹری آشیش کندرا نے چیف سکریٹری نریش کمار کو ایک تحریری حکم میں کہا ہے کہ، "لیفٹیننٹ گورنر چھترسال اسٹیڈیم میں ریاستی سطح کے یوم آزادی کی تقریبات میں قومی پرچم لہرانے کے لیے وزیر (داخلہ)، جی این سی ٹی ڈی، کیلاش گہلوت کو نامزد کرنے پر رضا مند ہیں۔"

ایل جی کے اس حکم نامہ سے یہ صاف ہو گیا ہے کہ، دہلی حکومت کے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ نے وزیر تعلیم آتشی کے ذریعہ قومی پرچم کی میزبانی کے لئے محکمہ کے وزیر گوپال رائے کی ہدایت کو نافذ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی کئی معاملوں پر ایل جی اور دہلی کی عام آدمی پارٹی حکومت آمنے سامنے آچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details